ویسے تو بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں، تاہم خود فلم انڈسٹری میں بھی ان کے چاہنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

بولی وڈ کے تینوں خانز یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو جتنی مقبولیت عام مداحوں میں حاصل ہے، وہ اتنے ہی اپنے ساتھی اداکاروں، فلم سازوں اور ہدایت کاروں میں بھی مقبول ہیں۔

لیکن شاہ رخ خان دیگر خانز کے مقابلے کچھ ذیادہ ہی فیورٹ سمجھے جاتے ہیں۔

دیوالی کی آمد آمد ہے، اور ہندوستان کے دیگر افراد کی طرح بولی وڈ اسٹارز بھی دیوالی سے قبل ہی پارٹیوں کے انعقاد میں مصروف ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب فرح خان اور کرن جوہر نے شاہ رخ کو ’شرمندہ‘ کیا

ہر سال کی طرح اس بار بھی شاہ رخ خان نے دیوالی سے قبل ہی پارٹی کا بندوبست کیا، جس میں بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، ان میں فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان بھی تھیں۔

فرح خان اور شاہ رخ خان کی دوستی کے چرچے تو ویسے بھی بولی وڈ میں مشہور ہیں۔

شاہ رخ خان کی جانب سے دی گئی دیوالی پارٹی میں فرح خان نے اپنے پرانے دوست اداکار سمیت دیگر فلم سازوں اور اداکاروں کے ساتھ بھی تصاویر کھینچی، جنہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

With my Most handsome friend @iamsrk Picture abhi baaki hain mere dost❤️

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder) on

مزید پڑھیں: شاہ رخ نے کئی ہولی وڈ فلموں سے انکار کیا، فرح خان

انسٹاگرام پر بولی وڈ بادشاہ کے ساتھ شیئر کی گئی ایک تصویر کے کیپشن میں فرح خان نے شاہ رخ خان کو پرکشش ترین دوست قرار دیا۔

ساتھ ہی فرح خان نے لکھا کہ پکچرز ابھی باقی ہیں دوست۔

فرح خان نے فلم ساز کرن جوہر، شاہ رخ خان، آنند ایل رائے اور ہمنشہ شرما کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی۔

Film people!! At mannat with old friends n new.. @iamsrk @karanjohar @aanandlrai @himanshusharmaa

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder) on

یہ بھی پڑھیں: دس سال بعد بھی شاہ رخ اور فرح خان کی فلم پر تھیٹر

ایک اور تصویر میں وہ کرن جوہر، ارجن کپور، سنجے کپور اور نتاشا پوناوالا کے ساتھ بھی مسکراتی نظر آئیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی جانب سے 15 اکتوبر کو دیوالی کی پارٹی دی گئی، جس میں متعدد بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔

فرح خان کی متعدد فلموں میں شاہ رخ خان کام کرچکے ہیں، ان فلموں میں ’اوم شانتی اوم‘، ’ہیپی نیو ایئر‘ اور ’میں ہوں نا‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں