اگر کھانوں میں نمک نہ ہو تو اس کا ذائقہ کسی کو پسند نہیں آتا، اس ہی لیے کبھی کبھار لوگ بہت زیادہ نمک کا استعمال شروع کردیتے ہیں۔

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو ویسے ہی آپ کو بہت زیادہ نمک کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

بہت زیادہ نمک کا استعمال گردے کو جسم میں موجود غیر ضروری پانی باہر نکالنے سے بھی روکتا ہے، جو صحت کے لیے کافی خطرناک ہے۔

آپ اپنے بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور نمک کا استعمال بھی بالکل چھوڑ دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بلڈ پریشر کنڑول نہیں ہوپاتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ بہت ایسی غذاؤں کا استعمال اس وقت بھی کررہے ہوتے ہیں، اور لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا ہے اس میں بھی نمک کی مقدار بہت زیادہ ہے۔

ایسی چند غذاؤں کے بارے میں یہاں بتایا جارہا ہے۔

بریڈ

صبح ناشتے میں ڈبل روٹی کھانا کسے پسند نہیں؟ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کہ اس میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اور بہت زیادہ بریڈ کھانے سے پرپیز کرنا ہی بہتر ہے۔

بسکٹ

بسکٹ چاہے میٹھا ہو، نمکین ہو یا پھر اس میں کریم موجود ہے، اس میں نمک کی مقدار کتنی زیادہ ہوتی ہے اس کے بارے میں کوئی نہیں بتاتا، چائے کے ساتھ بسکٹ کھانا اچھا لگتا ہے لیکن اس کا استعمال بھی دیہان سے کرنا چاہیے۔

کارن فلیکس

کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کو صبح کھیلائے جانے والے کارن فلیکس نمک کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے جاتے ہیں، اور اسے روزانہ کھانا ہماری صحت کے لیے بالکل صحیح نہیں۔

پنیر

بنیر یعنی چیز کا بہت زیادہ استعمال انسانی جسم میں سوڈیم کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جو کہ صحت کے لیے ٹھیک نہیں۔

ساس

آپ کے پسندیدہ ساس کی ایک بوتل میں نمک کی مقدار اتنی زیادہ ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ ایک بار بھی نہیں سوچتے، اور اگر بلڈ پریشر کے مریض لوگ بہت زیادہ ساس کا استعمال کم ہی کریں تو بہتر ہے۔

فروزن فوڈ

فروزن فوڈ یعنی جمے ہوئے کھانے جنہیں آپ روزانہ تل کر کھانا پسند کرتے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کو ٹھیک رکھنے کے لیے ان میں نمک کی مقدار زیادہ شامل کی جاتی ہے، جو آپ کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

نوڈلز

ویسے ہی بہت زیادہ نوڈلز صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، اور اب آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کے ان میں نمک بھی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو آپ کو بلڈ پریشر کا مریض بنا سکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں