لاہور: پنجاب مینجمنٹ سروس کے ملازمین کی جانب سے وفاقی حکومت کے افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست دائر کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے نمائندگی کی مدت کو قواعد کے مطابق تین برس تک محدود کردیا۔

سرکاری ذرائع اور صوبائی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق یہ فیصلہ سروسز ونگ کی ابتدائی سمری پر کیا گیا۔

اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ تمام انتظامی محکمے پنجاب حکومت میں موجود افسران کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کوششیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طویل عرصے تک مدت میں توسیع کے لیے ناگزیرعنصر کوئی جواز نہیں ہے، بہتر یہی ہے کہ قواعد کے مطابق تین سال تک محدود رہا جائے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا صدر بنانے کا فیصلہ

دریں اثناء ایس اینڈ جی اے ڈی کی ہدایت کے مطابق تمام محکموں کو بتایا گیا کہ مستقبل میں کسی درخواست کے ذریعے مدت میں توسیع کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا اور تمام محکمے وزیر اعلیٰ کے احکامات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ مختلف وفاقی محکموں کے ایک سو سے زائد افسران پنجاب میں توسیعی مدت پر کام کر رہے ہیں جبکہ پی ایم ایس نے تقریباً 20 کے خلاف درخواست دائر کی وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ جیسے پوسٹل سروس میں متعدد مرتبہ مدت میں توسیع کرا کر انتظامی امور کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

پی ایم ایس حکام نے کہا کہ یہ افسران وفاقی حکومت کے مخصوص سیکڑوں پر تعینات کیے گئے تھے لیکن انتظامی عہدوں پر فائز ہوگئے۔


یہ خبر 29 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں