یاداشت کو بہتر بنانے کا آسان اور موثر طریقہ

02 دسمبر 2017
یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ اپنی یاداشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں؟ تو ایک سادہ سی ٹرک مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

واٹرلو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اونچی آواز میں جملے بولنا کسی بھی معلومات کو ذہن میں محفوظ رکھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔

مزید پڑھیں : دماغ کو ہر عمر میں تیز رکھنے کے 10 بہترین طریقے

تحقیق کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ بولنے اور سننے سے الفاظ زیادہ ذاتی لگنے لگتے ہیں اور دماغ میں اٹک جانے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے تصدیق ہوتی ہے کہ پڑھنے اور یاداشت میں بہتری کے درمیان تعلق موجود ہے۔

اس سے پہلے مونٹریال یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بار بار کسی بھی بات کو دہرانے سے یاداشت تیز ہوتی ہے خصوصاً جب یہ کسی دوسرے شخص کو بتائی جارہی ہو۔

یہ بھی پڑھیں : چاکلیٹ کھائیں یادداشت بہتر بنائیں

اس پرانی تحقیق کے مطابق صرف اپنے ذہن میں ہی بات کو دہرانا کسی چیز کو یاد رکھنے کا سب سے کم موثر طریقہ ہے۔

اب اس نئی تحقیق میں سابقہ نتائج کی تصدیق کی گئی ہے۔

تحقیق کے دوران 95 افراد کا تجزیہ کیا گیا اور جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ خاموشی سے بڑھنے سے لوگ کتنی معلومات یاد رکھ پاتے ہیں جبکہ اونچی آواز سے الفاظ کو دہرانا کس حد تک موثر ثابت ہوتا ہے۔

نتائج سے انکشاف ہوا کہ اونچی آواز میں پڑھنا لوگوں کو یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق کے نتائج جریدے جرنل میموری میں شائع ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں