اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مردم شماری کے عبوری نتائج کی روشنی میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کے احکامات جاری کر دیئے۔

نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری، جانچ پڑتال، اعتراضات، درستگی، چھپائی اور متعلقہ مراکز تک منتقلی کا عمل 8 جنوری سے یکم مئی تک مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو لکھے گئے خط اور شیڈول کی کاپی کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل ۤ8 جنوری سے شروع کردیا جائے گا۔

چاروں صوبوں میں 8 جنوری سے 50 لاکھ نئے ووٹرز کی شناختی کارڈ کے مطابق گھر گھر جاکر تصدیق شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ایک کروڑ 20 لاکھ ووٹرز کا فرق ختم کرنے کیلئے مہم کا آغاز

الیکشن کمیشن نے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد کا تصدیق کے بعد ووٹ منسوخ کرنے جبکہ شہریت ترک کرنے والے افراد اور وفات پانے والے ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے بعد ان کا ووٹ خارج کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مردم شماری کے بلاکس کی ایڈجسٹمنٹ ادارہ شماریات کی اسکیم 2017 کے تحت کی جائے گی۔

8 جنوری سے 6 فروری تک تصدیق کے بعد نئی انتخابی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تبادلے

16 فروری تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات اور درستگی کی جائے گی، جبکہ 10 اپریل تک انتخابی فہرستوں کی ڈیٹا انٹری، چھپائی اور منتقلی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو یکم مئی 2018 تک انتخابات کی تیاری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں