’فقرے رٹرنز‘ کا اچھا آغاز

09 دسمبر 2017
فلم کو رواں ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اسے جلد ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اسے جلد ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ رومانٹک ایکشن کامیڈی فلم ’فقرے رٹرنز‘ نے ریلیز کے پہلی ہی دن بھارتی 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کما کر نہ صرف اپنی پہلی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا، بلکہ رواں ماہ ریلیز ہونے والی متعدد فلموں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

خیال رہے کہ ’فقرے رٹرنز‘ 2013 میں ریلیز کی گئی کامیڈین فلم ’فقرے‘ کا سیکوئل ہے، ’فقرے‘ نے 2013 میں پہلے دن محض 2 کروڑ روپے جب کہ پورے ہفتے میں 9 کروڑ روپے کمائے تھے۔

رومانٹک کامیڈین سیریز کی دوسری فلم کو 8 دسمبر کو بھارت بھر کی ڈھائی ہزار سینماؤں سے زائد سینماؤں کی زینت بنایا گیا۔

دسمبر کے آغاز میں ہی کوئی بہت ہی اچھی بولی وڈ فلم ریلیز نہ ہونے کے باعث ’فقرے رٹرنز‘ نے ابتدائی دن میں 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کما کر خود سے ایک ہفتہ قبل ہونے والی فلموں کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:’فقرے بوائز،بھولی پنجابن کے ساتھ واپس آنے کو تیار

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’فقرے رٹرنز‘ نے پہلی ہی دن 8 کروڑ 10 لاکھ روپے بٹور لیے، جب کہ اس سیریز کی پہلی فلم نے پہلے دن 2 کروڑ، پہلے ہفتے میں 9 کروڑ جب کہ مجموعی طور پر صرف 36 کروڑ روپے بٹورے تھے۔

’فقرے رٹرنز‘ نے پہلی ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی کپل شرما کی دوسری بولی وڈ فلم ’فرنگی‘ کو بھی ایک دن کی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

فرنگی نے 9 دسمبر تک مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے کمائے تھے، جب کہ اس فلم کی ہفتہ بھر کی کمائی ’فقرے رٹرنز‘ کی ایک دن کی کمائی کے برابر تھی۔

’فقرے رٹرنز‘ نے یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی سنی لیونی کی رومانٹک فلم ’تیرا انتظار‘ کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

سنی لیونی کی فلم نے 9 دسمبر تک صرف 2 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جو ’فقرے رٹرنز‘ کی ایک دن کی کمائی کا چوتھا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: فقرے رٹرنز کے ’چوچے‘ کو مستقبل دکھائی دیتا ہے

’فقرے رٹرنز‘ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پہلے ہی دن 8 کروڑ سے زائد پیسے کمانے والی پہلی بولی وڈ فلم بھی بن گئی، اس سے قبل 20 اکتوبر کو ’گول مال اگین‘ پہلے ہی دن 30 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

ودیا بالن کی ’تمہاری سلو‘ نے بھی پہلے دن 2 کروڑ 87 لاکھ روپے بٹورے، جب کہ اس فلم کی ایک ہفتے کی کمائی 19 کروڑ سے زائد تھی، اور 9 دسمبر تک اس فلم نے 35 کروڑ روپے کے قریب پیسے بٹورے تھے۔

واضح رہے کہ ’فقرے رٹرنز‘ کو رواں ماہ 15 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اسے ایک ہفتہ قبل ریلیز کیا گیا۔

پروڈیوسر رتیش سدھوانی کی اس فلم کی ہدایات مرغدیپ سنگھ لمبا دی ہیں، اور اسے ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا گیا۔

’فقرے رٹرنز‘ کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی، اس بار ’بھولی پنجابن‘ (ریچا چڈا) جیل سے نکل کر ’فقرے بوائز‘ کے ساتھ پنگے کرتیں نظر آتیں ہیں۔

سیریز کی پہلی فلم ’فقرے‘ میں چاروں دوستوں نے مل کر بھولی پنجابن کو جیل بھیج دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں