• KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.8°C
  • KHI: Sunny 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.8°C

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کو ہٹانے کا حکم

شائع December 21, 2017 اپ ڈیٹ December 21, 2017 03:13pm

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کے چیئرمین کے خلاف مدت سے زائد عرصے تک منصب پر رہنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی مستعفی

درخواست گزار شیزار ذکا نے موقف اختیار کیا تھا قانون کے تحت 4 سال کے لیے چیئرمین کا تقرر ہوسکتا ہے لیکن موجودہ چیئرمین مسلسل 5 سال سے منصب پر موجود ہیں۔

شیراز ذکا نے اعتراض اٹھایا کہ قانون کے مطابق چار سال کی مدت پوری ہونے کے بعد وفاقی حکومت نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے اشتہار دینے اور شفاف طریقہ کار کو اختیار کرنے کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ مواد کیخلاف پی ٹی اے کی آگاہی مہم

تاہم حکومت کی جانب سے نئی تقرری کے لیے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا بلکہ اسماعیل شاہ کو غیر قانونی توسیع دی گئی۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ 30 روز کے اندر چیئرمین کے عہدے پر نئی تقرری کرے جبکہ اس تقرری کے لیے اشتہار بھی دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026