موبائل فون تو آج کل کی ضرورت بن چکی ہے اور لگ بھگ پاکستان میں ہر ایک کے پاس ہی یہ ڈیوائس ضرور موجود ہے۔

بس سوال یہ ہے کہ پاکستانیوں کو اسمارٹ فون زیادہ پسند ہے یا عام فیچر فون ؟

اس کا جواب دینا تو بہت مشکل ہے مگر گوگل سرچز کے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو 2017 میں پاکستانی عوام کا پسندیدہ فون سب کو دنگ کردینے والا ہے۔

مزید پڑھیں : 2017 میں پاکستانی یوٹیوب پر کیا کچھ دیکھتے رہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر پاکستانیوں کا 2017 کا سب سے پسندیدہ فون ایپل کا آئی فون یا سام سنگ گلیکسی یا کسی اور کمپنی کا اسمارٹ فون نہیں، بلکہ 12 سال بعد نئے انداز سے واپسی کرنے والا نوکیا کا 3310 موبائل فون ہے۔

کم از کم گوگل ٹرینڈ 2017 کا تو یہی کہنا ہے۔

جی ہاں واقعی گوگل کی 2017 کی ٹیکنالوجی ڈیوائسز کی مقبول ترین سرچز کا جائزہ لیا جائے تو اس میں نوکیا 3310 چھٹے نمبر پر ہے مگر جب اسے سرچ کرنے والے ممالک کا جائزہ لیا جائے تو اس میں پاکستان سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2017 میں پاکستانیوں کی پسندیدہ گوگل سرچز

اب یہ تو پتا نہیں کہ پاکستان میں متعارف ہونے کے بعد یہ کتنی تعداد میں فروخت ہوا مگر گوگل ڈیٹا کو مانا جائے تو لگتا ہے کہ یہ فروخت کے حوالے سے بھی کافی آگے ہوگا۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اور ہاں اس کے بعد دوسرے نمبر پر چینی کمپنی اوپو کا فلیگ شپ فون ایف فائیو ہے اور اس کو سرچ کرنے میں پاکستان سرفہرست ملک رہا، تاہم یہ فون چونکہ اکتوبر میں سامنے آیا تھا، لہذا یہ 3310 سے کچھ پیچھے رہ گیا۔

تیسرے نمبر پر نوکیا کا ایک اور فون موجود ہے اور یہ اس کمپنی کی وہ ڈیوائس ہے جس کے ذریعے اس نے کئی سال بعد مارکیٹ میں واپسی اختیار کی، یعنی اس کا پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نوکیا سکس۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

گوگل سرچز میں نوکیا سکس کو ڈھونڈنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جس سے اوپر نیپال، بھارت اور سری لنکا ہیں۔

چوتھا نمبر سام سنگ فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 8 کے نام رہا، جس کو سرچ کرنے والے ممالک میں پاکستانیوں کا نمبر 21 واں ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

حیران کن طور پر آئی فون ایکس کے مقابلے میں پاکستانیوں کو آئی فون 8 میں زیادہ دلچسپی رہی اور یہ سرچ مقبولیت کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے، جسے سرچ کرنے والے ممالک میں پاکستان 23 ویں نمبر پر تھا، جبکہ آئی فون ایکس میں 26 واں نمبر رہا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں