اگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے توند سب سے بڑی رکاوٹ ہے تو آپ اکیلے نہیں بلکہ ہزاروں، لاکھوں افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔

ویسے تو اگر جادوئی چھڑی ہو اور اس کی ایک جنبش سے پیٹ سے لٹکی یہ چربی غائب ہوجائے تو سننے میں اچھا لگے مگر ایک چیز بالکل ایسا ہی کرتی ہے اور وہ ہے ورزش۔

ایسی ہی ورزشوں کے بارے میں جانیں جو ایک ماہ کے اندر توند کو نمایاں حد تک گھٹانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں : توند سے نجات کے 14 آسان طریقے

دوڑنا یا چہل قدمی

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جب آپ ورزش کرتے ہیں تو کیلوریز جلتی ہیں اور جسمانی چربی کی شرح میں کمی آتی ہے، تو ورزش نہ صرف توند کی چربی گھلاتی ہے بلکہ دیگر حصوں سے سے بھی چربی کم کرتی ہے۔ دوڑنا اور چہل قدمی چربی گھلانے والی دو بہترین ورزشیں ہیں اور اس کے لیے آپ کو صرف اچھے جوتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

سائیکل

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

توند گھلانے کے لیے سائیکل کی ورزش بہت فائدہ مند ہے، جسم اور توند کی چربی گھلانے کے لیے جم میں موجود سائیکل مشین کو استعمال کریں جو بہت تیزی سے اس مقصد میں کامیابی میں مدد دیتی ہے۔

عام سائیکل چلانا

گھر سے باہر ارگرد سائیکل چلانا بھی توند کی چربی بہت تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ سفر یا ارگرد کے ماحول کو دیکھنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ آدھے گھنٹے سائیکل چلاکر ڈھائی سو سے پانچ سو کیلیوریز کو ایک وقت میں جلایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توند کو گھلانے میں مددگار 5 مشروبات

ریورس کرنچ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

زمین پر سیدھا لیٹ جائیں اور اپنے ہاتھوں کو پہلوﺅں میں رکھ لیں، اپنے گھٹنوں کو اوپر کی جانب رکھیں اور اب اپنے جسم کو ٹانگوں کی جانب اٹھائیں، جسم اٹھانے کے لیے پیٹ کے مسلز پر دباﺅ ڈالیں، اوپر اٹھتے ہوئے سانس باہر نکالیں جبکہ واپس لیٹے ہوئے سانس لیں۔ شروع میں کم تعداد سے آغاز کریں اور بتدریج سے ایک سے تین سیٹس میں 12 سے 16 تک لے جائیں۔

ورٹیکل لیگ کرنچ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

زمین پر لیٹ جائیں اور ہاتھوں کو سر کے پیچھے رکھ دیں، اپنی ٹانگوں کو اب سیدھا ہوا میں اٹھالیں جبکہ پیٹ کے مسلز سے سر اور کندھوں کو زمین سے اٹھانے کی کوشش کریں۔

اسپائنل ٹوئسٹس

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس ورزش کے لیے زمین پر چت لیٹ جائیں اور دونوں ہاتھوں کو اطراف میں پھیلادیں، اس کے بعد اپنی بائیں ٹانگ کو سیدھا رکھیں جبکہ دائیں ٹانگ کو اوپر کی جانب موڑ کر سینے کی جانب لے کر آئیں، آہستگی سے دائیں گھٹنے کو بائیں جانب موڑ کر زمین پر رکھ دیں اور پیر کو بائیں ران پر ٹکا دیں۔ اس کے بعد بائیں ہاتھ کو دائیں گھٹنے پر رکھ کر نرمی سے دبائیں، اس پوزیشن میں 5 سے 10 سیکنڈ تک رہیں پھر اس ورزش کو دوسری ٹانگ کے ساتھ کریں۔

ریورس پلانک ککس

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس ورزش کے لیے ہاتھوں کو اپنی پشت پر زمین پر ٹکا دیں اور ٹانگیں سامنے اس طرح پھیلائیں کہ انگلیاں زمین کو چھو رہی ہوں، جبکہ جسم ہوا میں ہو۔ اس کے بعد کولہوں کو ہلکا سا نیچے جھکائیں اور اپنی بائیں ٹانگ 45 ڈگری کے اینگل میں اٹھالیں۔ اس کے بعد یہی ورزش دوسری ٹانگ کے ساتھ کریں۔

پلانک

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس ورزش کے لیے فرش پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور اپنے ہاتھوں کو آپس میں جڑ کر جسم کے اگلے حصے کو کہنیوں کی مدد سے اوپر اٹھائیں جبکہ ٹانگوں کو پاﺅں کی انگلیوں سے، بالکل کسی پل کی طرح۔ دو سے تین بار ہر بار تیس سیکنڈ کے لیے اس ورزش کو دہرائیں یا مجموعی دورانیہ دو یا اس سے زائد منٹ ہونا چاہئے۔ سرجری کرانے والے افراد کو اسے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہئے یا اندرونی اعضاءمیں ورم یا امراض قلب کے شکار افراد کو بھی اسے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

تبصرے (0) بند ہیں