پریانکا چوپڑا نے بھارتی اداکاراؤں کی کمائی پرسوالات اٹھادیے

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2017
مرد و خواتین کے معاوضوں کا فرق دنیا بھر میں موجود ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
مرد و خواتین کے معاوضوں کا فرق دنیا بھر میں موجود ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

گزشتہ ہفتے ’ذے سینے‘ ایوارڈ تقریب میں 5 منٹ تک پرفارمنس کرکے بھارتی 5 کروڑ روپے کمانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ مرد وخواتین کے معاوضے یا تنخواہوں میں صرف بولی وڈ میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے مطابق مرد و خواتین کے معاوضے اور تنخواہوں میں فرق کا معاملہ بھارت کے ہر شعبے سمیت دنیا کی ہر فیلڈ میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بھارتی اداکاراؤں کو اپنے ساتھی مرد اداکاروں کے مقابلے کم معاوضہ ملتا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) سے خصوصی بات چیت میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ بولی وڈ کی واحد اداکارہ ہیں، جو رواں برس فوربز میگزین کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوئیں۔

انہوں نے سب سے زیادہ پیسے بٹورنے والی عالمی خواتین کی فہرست میں اپنے نام کی شمولیت کو نہ صرف اپنے بلکہ بھارت کے لیے بھی اعزاز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ منٹ تک ڈانس کرنے کیلئے 5 کروڑ کی پیش کش

ساتھ ہی پگی چوپس نے یہ سوال بھی اٹھادیا کہ جب وہ اس فہرست میں اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب ہوسکتی ہیں تو دیگر اداکارائیں کیوں نہیں؟

پریانکا چوپڑا نے اداکاراؤں کی غلطیوں کی نشاندہی یا اداکاری پر کوئی اعتراض اٹھائے بغیر سوال کیا کہ دیگر بولی وڈ ایکٹریسز سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فہرست میں اپنا نام شامل کروانے میں کیوں کامیاب نہیں ہوتیں؟

خیال رہے کہ رواں برس فوربز میگزین کی جانب سے جاری دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراؤں میں پریانکا چوپڑا ساتویں نمبر پر تھیں۔

پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ایک سال میں 68 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جو اگرچہ بولی وڈ مرد اداکاروں سے کہیں کم ہیں، لیکن وہ واحد اداکارہ ہیں جو اتنے زیادہ پیسے کمانے میں کامیاب گئیں۔

دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے مرد اداکاروں کی فوربز فہرست میں بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان، دبنگ ہیرو سلمان خان اور کھلاڑی ہیرو اکشے کمار بھی شامل تھے۔

ادھر پریانکا چوپڑا نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے یونیسیف کے تعاون سے ہونے والی بچوں کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا دنیا کی طاقتور ترین اور زیادہ کمانے والی خواتین میں شامل

پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر دہلی میں ہونے والی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ بچوں سے کھیل کود کرنے سمیت ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خصوصی سفیر بھی ہیں۔

#DDDReunion on stage! Never a dull moment with these two @anilskapoor @ranveersingh

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

دوسری جانب ریاست اترپریش کی ’بیریلی انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ نے پریانکا چوپڑا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی۔

ممبئی مرر کے مطابق اعزازی ڈگری ملنے پراداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا، ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا حقیقت میں شرمیلی؟

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اس وقت ایک ہولی وڈ فلم سمیت امریکی ایکشن ڈرامے ’کوانٹیکو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ساتھ ہی وہ بولی وڈ کے کچھ منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہیں۔

Lights. Camera. Dance. #StageLife @zeecineawards @ganeshhhegde

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

تبصرے (0) بند ہیں