ہونڈا کا منفرد اسکوٹر سامنے آگیا

11 جنوری 2018
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

کسی زمانے میں پاکستان میں اسکوٹر بہت زیادہ نظر آتے تھے مگر اب ان کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، مگر جاپانی کمپنی ہونڈا اب اسے بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔

لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ہونڈا کی جانب سے ایک منفرد قسم کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرایا گیا جو دیکھنے میں کسی موٹرسائیکل جیسا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

پی سی ایکس نامی اسکوٹر مکمل طور پر بجلی سے چلتا ہے اور اس کے لیے کمپنی نے ایسی بیٹری استعمال کی ہے جسے آسانی سے کسی بھی وقت بدلا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : ہونڈا کی حیران کن موٹرسائیکل

اس وقت الیکٹرک سواریوں کے حوالے سے صارفین ان کی ڈرائیونگ رینج اور چارجنگ ٹائم کے حوالے سے فکرمند رہتے ہیں، مگر آسانی سے بیٹریاں بدلنے کی سہولت کا مقصد اس پریشانی کو کم کرنا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

موبائل پاور پیک کی مدد سے چلنے والا یہ اسکوٹر فی الحال کانسیپٹ ڈیزائن ہے تاہم کمپنی رواں سال ہی اسے ایشیاءبھر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس اسکوٹر کے لیے الیکٹرک موٹر بھی ہونڈا نے خود تیار کی ہے جسے نشست کے نیچے موجود بیٹریوں سے طاقت ملتی ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ انہیں چند سیکنڈ میں بدل کر مکمل چارج بیٹریوں کو لگایا جاسکتا ہے۔

اس میں 1.33 ہارس پاور الیکٹرک موٹر دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

کمپنی نے فی الحال اس سواری کے دیگر فیچرز پر روشنی نہیں ڈالی ہے مگر یہ اعلان ضرور کیا ہے کہ 2018 میں اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اس سے قبل ہونڈا نے اس کا ہائیبرڈ ورژن بھی متعارف کرایا تھا، جس میں ہائی آﺅٹ پٹ بیٹری اور اے سی جی اسٹارٹر کو دیا گیا تھا تاکہ سفر کرنے کا تجربہ اچھا بنایا جاسکے۔

ان دونوں سواریوں کی قیمت بھی اب تک سامنے نہیں آسکی ہے مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ ایک سے دو لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں