پاکستانی فلم 'آزاد' کا پہلا گانا ریلیز

شائع January 28, 2018 اپ ڈیٹ January 29, 2018

پاکستانی فلمی صنعت میں ٹیلیویژن سے متعدد اداکار اور شخصیات نے شمولیت اختیار کی ہے اور ان میں سے ایک اداکار ریحان شیخ بھی ہیں۔

اور ریحان شیخ اپنی ڈیبیو فلم 'آزاد' کے گرد اسراربرقرار رکھے ہوئے ہیں۔

فلم کے ٹریلر سے بھی اس کی کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوسکا تھا بس ایک معاہدے کا ذکر تھا، مگر کس سے، یہ واضح نہیں کیا گیا۔

اب اس فلم کا پہلا گانا 'ٹھہرئیے حضور' بھی سامنے آگیا ہے جس سے بھی فلم کے پلاٹ کے بارے میں کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوتا۔

بس یہی معلوم ہوتا ہے کہ ریحان شیخ کا کردار آزاد ایک ریڈیو جوکی ہے۔

اس گانے کو ڈانس نمبر کے طور پر پیش کیا گیا جس میں ریحان شیخ کے ساتھ سنیئر اداکار سلمان شاہد بھی نظر آتے ہیں۔

اس گانے کی دھن ساٹھ کی دہائی کے گانوں کی یاد دلاتی ہے۔

گانے کی ویڈیو یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026