بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن صرف فلموں ہی نہیں بلکہ ٹوئٹر کے بادشاہ بھی کہلائے جاتے ہیں، جہاں ان کے 3 کروڑ 29 لاکھ سے زائد فالوؤرز ہیں۔

لیکن اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوئٹر ان کے فالوؤرز کم کر رہا ہے۔

جی ہاں، امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے فالوؤرز کو مسلسل کم کیے جا رہا ہے۔

امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر یہ الزام اپنی ایک ٹوئیٹ میں لگایا، جس میں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کو دھمکی بھی دی۔

بولی وڈ بادشاہ نے اپنے فالوؤرز کم کیے جانے کے ٹوئٹر کے عمل پر ہنستے ہوئے اسے دھمکی دی کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کو خیر آباد کہ دیں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی امیتابھ بچن نے ٹوئٹر کو ایک عام سمندری مچھلی قرار دیا، جہاں ان کے مطابق ٹوئٹر سے اچھی اور بہترین مچھلیاں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

انہوں نے سواری فراہم کرنے پر ٹوئٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اب اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا وقت آگیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی امیتابھ بچن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں، انہوں نے جولائی 2017 میں انکشاف کیا کہ فیس بک انہیں اپنے تمام اور مکمل فیچر تک رسائی نہیں دیتا، انہوں نے اس حوالے سے ٹوئیٹ بھی کی تھی۔

امیتابھ بچن کے اس انکشاف اور دھمکی کے بعد اگرچہ تاحال ٹوئٹر نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی، تاہم بھارت میں ٹوئٹر صارفین نے ان کی اس دھمکی کا مذاق بھی اڑایا۔

ایک صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے ٹوئٹر فالوؤرز کی تعداد دیتے ہوئے بگ بی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں جلن ہو رہی ہے۔

صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں امیتابھ بچن کے فالوؤرز کی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 19 ہزار 128 جب کہ شاہ رخ خان کے فالوؤرز کی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 32 ہزار 668 بتائی گئی۔

اس تصویر میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شاہ رخ خان کے امیتابھ بچن سے 13 ہزار زیادہ فالوؤرز ہیں۔

مزید پڑھیں: امیتابھ بچن سوشل ویب سائٹ سے نالاں کیوں؟

جھوٹا ہی صحیح کے ٹوئٹر ہینڈل سے امیتابھ بچن کی ٹوئیٹ کے رد عمل میں مزاحیہ ٹوئیٹ کی گئی کہ ’ارے چھوٹی چھوٹی باتیں پکڑنے لگ گیا تو چھوٹو‘۔

دی گاڈ کے ٹوئٹر ہینڈل سے اداکار نصیر الدین شاہ کی تصویر کے ساتھ ٹوئیٹ کی گئی کہ ’کچھ سوال دل کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔

امیتابھ بچن کی ٹوئیٹ پر دیگر افراد نے بھی مزاحیہ ٹوئیٹ کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں