جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھالیا

شائع اپ ڈیٹ

چیف جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھالیا، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوئی، جہاں سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلا، اٹارنی جنرل و دیگر نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ ججز کی فیلمز بھی تقریب حلف برادری میں موجود تھیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد اب عدالت عظمیٰ کے ججز کی تعداد 17 ہوگئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026