کمپیوٹر سے ایس ایم ایس بھیجنا جلد ہوگا ممکن

11 فروری 2018
— فوٹو بشکریہ گوگل پلے اسٹور
— فوٹو بشکریہ گوگل پلے اسٹور

اگر تو اب بھی آپ واٹس ایپ یا دیگر میسجنگ اپلیکشن کی جگہ ایس ایم ایس کو ترجیح دیتے ہیں جو اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ یہ کام اپنے کمپیوٹر کے ذریعے بھی کرسکیں گے۔

جی ہاں گوگل نے ایس ایم ایس کے لیے اپنی اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔

اینڈرائیڈ پولیس نے اینڈرائیڈ میسجز کے تازہ ترین بیٹا ورژن کے کوڈز کی جانچ پڑتال کے دوران دو نئے فیچرز کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں : گوگل واٹس ایپ کے مقابلے پر بڑا ہتھیار لے آیا

پہلا فیچر تو وہی ہے جس کا اوپر درج کیا جاچکا ہے جس کی مدد سے لوگ بہت جلد آسانی سے اپنے کمپیوٹر سے بھی ایس ایم ایس بھیج سکیں گے۔

بالکل ویسے ہی جیسے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے پیغامات بھیجے جاتے ہیں یعنی اس مقصد کے لیے مخصوص ویب پیج پر جاکر کیوآر کوڈ اسکین کرنا ہوگا اور فون کی مدد سے کنکٹ ہوکر ایس ایم بھیجنا۔

اب تک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستایب نہیں تھا اور تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد لینا پڑتی تھی۔

اینڈرائیڈ میسجز گوگل کی رچ کمیونیکشن سروسز (آر سی ایس) کا حصہ ہے جس کی مدد سے یہ کمپنی واٹس ایپ کو شکست دینا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غلطی سے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کی واپسی ممکن

آر سی ایس میں ایس ایم ایس کو ایسے فیچرز سے لیس کیا جائے گا جو کہ صارفین کی ہمیشہ سے خواہش ہے یعنی ایچ ڈی تصاویر بھیجنا، پیغام پڑھے جانے کی رسید اور ٹائپنگ انڈیکٹر سمیت دیگر۔

مگر ان فیچرز کا انحصار موبائل آپریٹرز کے عملدرآمد اور ڈیوائسز کی مطابقت پر ہے۔

اس کے علاوہ دوسرا فیچر اس ایپ کی مدد سے رقوم کی ترسیل ہے جس کا طریقہ کار تو واضح نہیں مگر لگتا ہے کہ ایزی لوڈ جیسا طریقہ کار ہوسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں