امریکا کے شمال مشرقی ساحل پر تیز ہواؤں اور موسلہ دھار بارش اور برف باری کے باعث آئے طوفان سے لاکھوں بجلی صارفین کو فراہمی معطل ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

تیز بارش اور خطرناک آندھی سے ہزاروں کی تعداد میں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے باعث 12ریاستوں میں 23 لاکھ گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفان کے باعث دو ہزار آٹھ سو پروازیں منسوخ ہوئیں۔

امریکا کی ریاست میری لینڈ، ورجینیا، میساچوسٹس اور میانے میں طوفان کے باعث ایمرجنسی جاری کی گئی ہے۔

شدید بارش کے باعث طغیانی کے بعد امریکی ریاستوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی ریاست میں آئے طوفان سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں — فوٹو: اے پی
امریکی ریاست میں آئے طوفان سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں — فوٹو: اے پی
امریکی ریاست میانے میں طوفان کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
امریکی ریاست میانے میں طوفان کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
طوفان کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کا ملبہ سڑکوں پر پڑا ہے — فوٹو: اے پی
طوفان کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کا ملبہ سڑکوں پر پڑا ہے — فوٹو: اے پی
طغیانی نے کشتی کو ساحل پر لاپھینکا — فوٹو: اے پی
طغیانی نے کشتی کو ساحل پر لاپھینکا — فوٹو: اے پی
سڑکوں پر پڑے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
سڑکوں پر پڑے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
ساحل پر فوٹوگرافر تیز لہر کے ٹکرانے سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
ساحل پر فوٹوگرافر تیز لہر کے ٹکرانے سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
تباہ حال بجلی کی تاروں کی مرمت کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی
تباہ حال بجلی کی تاروں کی مرمت کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی
تیز ہواؤں سے اکھڑنے والے درختوں کو بھاری مشینوں سے ٹھکانے لگایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
تیز ہواؤں سے اکھڑنے والے درختوں کو بھاری مشینوں سے ٹھکانے لگایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی

ویڈیوز

نتھیاگلی کےحسن کو چار چاند لگانے کیلئے طلبہ کی کاوشیں
'کلثوم نواز کو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رکھا جائےگا'
کمیٹی سے بہتر بچت کرنے کا طریقہ
تندرست رہنے کے انتہائی آسان طریقے

تصاویر

ہانگ کانگ:  ڈریگن کشتیوں کے روایتی میلے کا انعقاد
جاپان میں 6.1 شدت کا زلزلہ
عید کا پرمسرت موقع، ہر سو خوشیوں کے رنگ
چاند رات کی تیاریاں عروج پر

تبصرے (0) بند ہیں