• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Clear 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Clear 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C

کاملہ شمسی و اروندھتی رائے کے ناول ’ویمن پرائز‘ کیلئے شارٹ لسٹ

شائع March 8, 2018 اپ ڈیٹ March 8, 2018 03:45pm
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستانی نژاد برطانوی ناول نگار کاملہ شمسی اور ہندوستانی ناول نگار و صحافی اروندھتی رائے سمیت دنیا کی 16 خواتین کے ناولز کو ’ویمن پرائز‘ کے لیے شارٹ لسٹ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ’ویمن پرائز‘ برطانیہ کا خواتین کو ملنے والا اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ ہے، جو خواتین لکھاریوں کے ان کے فکشن پر ہر سال دیا جاتا ہے۔

ویمن پرائز فکشن کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے دنیا کے 16 ناولز میں پاکستانی نژاد برطانوی لکھاری کاملہ شمسی اور ہندوستانی لکھاری اروندھتی رائے کا فکشن پر مبنی ناول بھی شامل ہے۔

—فوٹو: ویمن پرائز فکشن
—فوٹو: ویمن پرائز فکشن

کاملہ شمسی کا ناول ’ہوم فائر‘ جب کہ اروندھتی رائے کا ناول ’دی منسٹری آف اٹموسٹ ہیپنز‘ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

کاملہ شمسی کے ناول میں یونانی کی ٹریجڈی کو عصر حاضر کے مطابق دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے، جب کہ اروندھتی رائے کا ناول دمکتے چمکتے بھارت میں تشدد و مظالم کے اذیت ناک مناظر کو بیان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادب کے 100 برس اور پاکستانی ادیب

خیال رہے کہ ’ہوم فائر‘ کاملہ شمسی کا مجموعی طور پر 16 واں کتاب ہے، جب کہ اروندھتی رائے نے یہ ناول 20 سال کے وقفے کے بعد لکھا ہے۔

’ویمن پرائز‘ جیتنے والی خاتون لکھاری کا اعلان آئندہ ماہ 23 اپریل کو کیا جائے گا۔

کاملہ شمسی اور اروندھتی رائے کے ساتھ دیگر جن خواتین کی کتابوں کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ان میں زیادہ تر کا تعلق یورپ و امریکی ممالک سے ہے۔

—فوٹو: نیو اسٹریٹ ٹائمز
—فوٹو: نیو اسٹریٹ ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026