• KHI: Rain 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.1°C
  • KHI: Rain 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.1°C

فیس بک کا لوگو نیلا کیوں ہے؟ دلچسپ وجہ جانیں

شائع March 11, 2018 اپ ڈیٹ March 11, 2018 10:51pm
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اس کا لوگو نیلے رنگ کا کیوں ہے؟

تو اس کے پیچھے کافی دلچسپ وجہ چھپی ہے۔

ویسے اس پر روشنی ڈالنے سے پہلے یہ جان لیں کہ ہماری آنکھیں مختلف رنگوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جس کی وجہ روشنی کی لہروں کی فریکوئنسی کا فرق جانچنا ہے۔

مزید پڑھیں : مارک زکربرگ کی زندگی کا بڑا پچھتاوا

سائنسدانوں کے مطابق مخصوص رنگ لوگوں کے اندر مختلف جذبات جگاتے ہیں اور فیس بک لوگو کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے۔

مگر اصل وجہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے اور حیران کردینے والی ہے۔

مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ نیلے رنگ کو استحکام، اعتماد اور سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اس لیے فیس بک یا ٹوئٹر پر اس کا غلبہ حیران کن نہیں لگتا۔

مگر فیس بک کے نیلے لوگو کے پیچھے یہ راز نہیں چھپا بلکہ اس کا تعلق اس سائٹ کے بانی مارک زکربرگ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مارک زکربرگ کو 2 ارب افراد کو کنٹرول کرنے کا تجربہ ہے

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر مارک زکربرگ کلر بلائنڈ ہیں، یعنی انہیں سرخ اور سبز رنگ نظر نہیں آتا۔

نیویارکر میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے انکشاف کیا تھا۔

وہ جس رنگ کو سب سے بہتر دیکھ سکتے ہیں، وہ نیلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس رنگ کا فیس بک ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر غلبہ ہے۔

مارک زکربرگ نے جریدے کو بتایا 'نیلا رنگ میرے لیے سب سے بہترین ہے، میں نیلے رنگ کو بہت اچھی طرح دیکھ سکتا ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 1 اپریل 2026
کارٹون : 31 مارچ 2026