متحدہ عرب امارات سے پروان بھر کر استنبول کی طرف جانے والا ترکی کا نجی طیارہ ایران کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 11 مسافر ہلاک ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ خراب موسم کی وجہ سے برف سے ڈھکی زاغروس پہاڑی سلسلے کے ایک پہاڑ پر گر کر تباہ ہوا۔

ایران کے ریاستی میڈیا کے مطابق طیارہ شارجہ سے پروان بھر کر تہران سے 400 کلومیٹر دور شہر کرد کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق طیارہ کینیڈین ساختہ بمبارڈیئر تھا۔

ایران سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طیارے میں 3 عملہ کے علاوہ 8 مسافر سوار تھے۔

طیارے کے حادثے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔

مزید پڑھیں: ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 65 افراد ہلاک

تسنیم کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ جہاز میں آگ لگی تھی جس کے بعد پائلٹ نے نیچے آنے کے کہا تھا تاہم طیارہ ریڈار سے ہی غائب ہوگیا۔

ترکی کے این ٹی وی چینل نے ترکی کی ٹرانسپورٹ منسٹری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طیارہ استنبول کی بساران ہولڈنگ کمپنی کا تھا جو توانائی، تعمیرات، اور سیاحتی شعبوں میں کام کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے صوبے اصفہان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 65 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ ایرانی دارالحکومت تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا۔

طیارے نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش تھی جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں