• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm

شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر گوتم گمبھیر آپے سے باہر

شائع April 3, 2018 اپ ڈیٹ April 9, 2018
شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان 2007 میں کھیلے گئے میچ میں تکرار ہوئی تھی— فائل فوٹو
شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان 2007 میں کھیلے گئے میچ میں تکرار ہوئی تھی— فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی بربریت اور 17 کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا لیکن پاکستانی اسٹار کے اس بیان نے بھارت عوام کو مشتعل کردیا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔

اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی پریشان کن اور ہولناک ہے۔ آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر معصوموں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے۔حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خون خرابے کو روکنے کے لیے کوئی کردار ادا کیوں نہیں کررہے؟۔

اس ٹوئٹ کے فوراً بعد شاہد آفریدی کے خلاف بھارتی میڈیا نے مہم چلاتے ہوئے انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا اور سابق بھارتی اوپنر گرتم گمبھیر بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیرنے ٹوئٹر پر شاہدآفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ آفریدی یو این کو ڈھونڈ رہے ہیں اور آفریدی کی ڈکشنری میں یو این انڈر نائنٹین ہے جوکہ انکی عمر کی بھی حد ہے۔ میڈیا پرسکون رہے، آفریدی نو بال پر وکٹ کا جشن منارہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی ٹوئٹ سے قبل عظیم پاکستانی کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

شاہد آفریدی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا درس دینے والوں کے لیے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی وہ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی شائق کے ساتھ ہندوستانی پرچم تھاما ہوا تھا اور لکھا کہ ہم اپنے معصوم کشمیریوں کے لیے انسانی حقوق کی توقع رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر آمنے سامنے آئے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار ہو چکی ہے۔

2007 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران باؤلنگ پر موجود شاہد آفریدی کی ہندوستانی بلے باز سے تکرار ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان لڑائی کا منظر پوری دنیا نے دیکھا تھا۔

وقت کے ساتھ ہی واقعہ کئی لوگ بھول گئے لیکن کافی عرصے بعد آئی سی سی کے لیے کالم لکھتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس واقعے کا ذکر کر کے ایک مرتبہ پھر پرانے واقعے کو تازہ کردیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام طور پر پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے مابین دوستانہ رویہ ہوتاہے، لیکن گوتم گھمبیر ایسا نہیں کرتے ۔ ایسا کوئی امکان نہیں کہ میں اور گھمبیر کہیں کافی پیتے نظر آئیں۔

اس کے بعد گمبھیر نے بھی جوابی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آفریدی کا دماغ ان کی عمر کے حساب سے بڑا نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024