اسرائیل کے وزیر دفاع ایویڈور لیبرمین نے خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے سابق ایجنٹ کو عرب ممالک کے خصوصی سفیر مقرر کردیا۔

ترک ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی نشریاتی اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے موساد کے سابق افسر ایرک بین ہائم کو عرب ممالک کا سفیر مقق کیا جو اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان رابطہ امور کو دیکھیں گے۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ ایرک بین ہائم جو سب سے پہلا مسئلہ دیکھیں گے وہ غزہ میں انسانی بحران کا ہے اور اس جگہ پر بجلی اور پانی کے منصوبوں کے لیے عرب اور بین الاقوامی دنیا سے امداد لی جائے گی۔

خیال رہے کہ ایرک بین ہائم پہلی مرتبہ اسرائیل کی جانب سے عرب ممالک کے لیے خصوصی سفیر مقرر کیا گیا ہے کیونکہ اسرائیل کے اردن اور مصر کے علاوہ دیگر عرب ممالک کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات موجود نہیں تھے۔

کچھ اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ حالیہ دنوں میں خطے میں ہونے والی پیش رفت کے بعد تل ابیب کے ’کچھ عرب ممالک‘ کے ساتھ روابط بہتر ہوئے ہیں جو پہلے خراب تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں