پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ فلم ’وجود‘ کے ساتھ ہدایت کاری میں واپسی اختیار کررہے ہیں، جس کا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

ویسے تو اس فلم کی کہانی کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم ٹیزر سے کہانی کا تھوڑا بہت اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس فلم میں دانیش تیمور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو فلم میں پائیلٹ بنے ہیں، ویسے تو جاوید شیخ نے اپنا کردار ٹیزر میں زیادہ پیش نہیں کیا، لیکن دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ فلم میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ اور سعیدہ امتیاز بھی موجود ہیں اور امید کی جاسکتی ہے کہ وہ صرف مرکزی کردار کو متاثر کرنے کے لیے اس فلم میں شامل نہ کی گئیں ہوں۔

فلم کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی، جبکہ اسے رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں