نوکیا کی جانب سے آئندہ چند روز میں آئی فون ایکس جیسے نوچ اور بیزل لیس ڈسپلے والا نیا اسمارٹ فون ایکس 6 متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔

یہ فون چین میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کی تصاویر چینی سوشل میڈیا سائٹس پر لیک ہوئی ہیں۔

فوٹو بشکریہ Weibo
فوٹو بشکریہ Weibo

اگر تصویر کو درست مانا جائے تو یہ بجٹ فون ڈیزائن کے لحاظ سے تو متاثر کن ہے، یعنی بہت کم بیزل جبکہ نوکیا نام اوپر کی بجائے اب نیچے دائیں کونے پر چلا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : نوکیا کے 4 نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف

یہ فون 5.8 انچ اسکرین کے ساتھ ہے جس میں 19:9 ریشو دیا گیا ہے اور 2280x1080 ریزولوشن ہے۔

یہ فون 2 ورژن میں دستیاب ہوگا جس میں سے ایک میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 جبکہ اپ گریڈ ورژن کوالکوم سنیپ ڈراگون 636 پراسیسر سے لیس ہوگا۔

دونوں ورژن میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی تاہم 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا 9 کی مزید تفصیلات منظرعام پر

تصویر سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ فنگرپرنٹ سنسر بیک پر ہوگا جبکہ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔

اسی طرح یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم بھی اس کا حصہ ہوگا۔

یہ فون ممکنہ طور پر صرف چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے سادہ ورژن کی قیمت 252 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ اپ گریڈ ورژن کی قیمت 283 ڈالرز (29 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) ہوسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں