میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں، برطرفیوں اور ’جرنلسٹس پروٹیکشن بل‘ میں حکومتی تاخیر کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی اپیل پر ملک بھر کی صحافی تنظیموں نے بھرپور احتجاج کیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے صحافیوں نے پنڈی پریس کلب تا مری روڈ احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے محمد نواز رضا نے متعدد میڈیا ہاؤسز کی جانب سے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت کریں، تنخواہوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کا اعلان

انہوں نے آٹھویں ویج بورڈ پر جلداز جلد عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا۔

لاہور میں احتجاجی مظاہرہ لاہور پریس کلب پر منعقد ہوا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پی ایف یو جے، کے یو جے، پریس کلب کی مجلس عاملہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد اور بہاولپور میں بھی صحافیوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں