گوگل نے گزشتہ ماہ اپنے جی میل کو ری ڈیزائن تو کیا ہی تھا، اس کے ساتھ ساتھ متعدد نئے فیچرز کا اضافہ بھی کردیا تھا جن میں زیادہ اہم 'کانفیڈنشنل موڈ' تھا جس کے تحت ایسی ای میلز کو بھیجا جاسکتا ہے جو مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ختم ہوجائیں گی۔

اچھی بات یہ ہے کہ اب یہ فیچر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

بنیادی طور پر پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرائے گئے اس فیچر کے تحت ای میلز کی ایکسپائر ڈیٹ ہوگی، بالکل اسنیپ چیٹ کے خود ختم ہونے والے پیغامات کی طرح۔

اسی طرح اس فیچر کی مدد سے لوگ ایسی ای میلز بھی بھیج سکتے ہیں جسے دیگر افراد فارورڈ، کاپی، پیسٹ یا ڈاﺅن لوڈ بلکہ پرنٹ تک نہیں کرسکیں گے، تاہم فی الحال کے پاس اسکرین شاٹ کا کوئی علاج نہیں، مگر مستقبل میں اس کی روک تھام کا وعدہ بھی کیا ہے۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اسے استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو نئے جی میل کی ضرورت ہے جو کہ آپ سیٹنگز کے نشان پر کلک کرکے Try new Gmail کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس پر کلک کرنے کے بعد جی میل کا پیج ری فریش ہوگا اور نیا ڈیزائن اور فیچرز سامنے آجائیں گے۔

اب کمپوز ای میل پر کلک کریں اور کمپوز باکس نے نیچے آپ کو لاک آئیکون کلاک سائن کے ساتھ نظر آئے گا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس آئیکون پر کلک کرنے پر ایک پوپ اپ مینیو سامنے آئے گا جس میں ایکسپائر ڈیٹ کا تعین کیا جاسکے گا جو کہ ایک دن سے 5 سال کے درمیان ہوگی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسی طرح ای میل تک رسائی کے لیے پاس کوڈ کو بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے بلکہ زیادہ گہرائی میں جاکر ای میل بیسڈ یا ایس ایم ایس پر مبنی پاس کوڈ رکھا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ جس شخص کو ای میل بھیج رہے ہیں، وہ جی میل استعمال نہیں کرتا تو وہ ایس ایم ایس سے پاس کوڈ حاصل کرسکے گا۔

اسی طرح اگر آپ چاہے تو ای میل تک رسائی یا ایسسز کو بھی ریموو کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ای میل بھیجنے کے بعد جی میل میں سینٹ کے فولڈ میں جاکر وہ ای میل اوپن کریں اور ریموو ایسسز پر کلک کردیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

گوگل کا کہنا ہے کہ مختلف پابندیوں کی بدولت صارف اپنی ای میل کو دیگر افراد کی جانب سے حادثاتی طور پر شیئر ہونے سے روک سکیں گے، تاہم اگر کوئی شخص پہلے سے اچھا ارادہ نہ رکھتا ہو، تو وہ کسی نہ کسی طرح پیغام یا اٹیچ منٹ کو کاپی کرسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں