• KHI: Clear 23.1°C
  • LHR: Cloudy 24.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.5°C
  • KHI: Clear 23.1°C
  • LHR: Cloudy 24.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.5°C

رمضان المبارک کے لیے چند بہترین مشروبات

شائع May 22, 2018 اپ ڈیٹ May 22, 2018 10:46am
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور رمضان المبارک میں روزے داروں کو بھی اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

مگر سحر اور افطار کے وقت چند مشروبات کا استعمال آپ کو اس شدید گرمی سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

ایسے ہی چند مشروبات کا ذکر درج ذیل کیا جارہا ہے۔

ناریل کا پانی

پانی کے بعد یہ سب سے قریبی قدرتی مشروب ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ یہ جسم کو تازہ دم کرتا ہے اور اس کا میٹھا ذائقہ زبان کا مزہ بھی دوبالا کرتا ہے۔ یہ شفاف سیال روزے کے طویل دورانیے کے بعد جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں پانی

یہ دنیا بھر کا مقبول ترین مشروب ہے جو کہ جسم کو توانائی سے بھرپور بنانے کے ساتھ ساتھ پیاس کو بھی مٹاتا ہے۔ یہ وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتا ہے۔ اس مشروب کے استعمال سے جسم کی صفائی بھی ہوتی ہے جبکہ رمضان میں سینے میں جلن یا پیٹ پھولنے کی عام تکلیف کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

لسی

لسی کو تو گرمیوں کا ہی مشروب کہا جاتا ہے، دہی سے بننے والا یہ مشروب میٹھا یا نمکین ہوسکتا ہے، جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ جسم کو توانائی سے بھی بھرپور بناتا ہے۔

گنے کا رس

یہ گرمی کی شدت بھگانے کے لیے بہترین مشروب ہے جو کہ انرجی ڈرنک کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ایک گلاس گنے کا ٹھنڈا رس روزے کے بعد جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے، اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ جگر کو طاقت دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کو جسم سے باہر نکالتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026