علی محمد خان
علی محمد خان
عمر: 40 سال
سیاسی جماعت کا نام: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )

ماضی کا سیاسی کردار
2013: انتخابات میں پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے

اہم امور پر واضح موقف
1-امریکا کے خلاف موقف
علی محمد خان نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تم کس کو ڈرا رہے ہو، ہم سے ڈومور کا مطالبہ کرنے پر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کہتا ہوں کہ وہ دہشگردی اور دہشت گرد اسرائیل اور بھارت کو روکنے کے لیے ڈومور کرے۔
2- نواز شریف کے متنازع بیان پر سوالات ہونے چاہئیں
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جس طرح فوج نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو طلب کیا، اسی طرح پارلیمان کو بھی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ بیان کی وضاحت طلب کرنی چاہیے تھی۔
3- زینب کے قتل کی مذمت علی محمد خان نے کہا کہ جب زینب نے آخری بار اپنی ماں کو پکارا ہوگا تو اللہ تیرا عرش بھی رویا ہوگا، کیا ہمیں ایک قوم یہ احساس ہے یہ ہم تنقیدیں ہی کرتے رہیں گے۔

اہم معاملات پر موقف
- فاٹا انضمام کی حمایت اور قبائلیوں کو مبارک باد
- قومی سلامتی کو خطرہ پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
سیاسی تاریخ
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اپنی سیاست کا باقائدہ آغاز 2013 سے کیا۔
2013: قومی اسمبلی کے حلقہ 10( مردان 2) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کو شکست دی۔
2014: میں علی محمد خان پر پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے اور 3 اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا۔
2017: الیکشن کمیشن نے اثاثوں اور واجبات سے متعلق مبہم تفصیلات جمع کرانے پر علی محمد خان کو نوٹس جاری کیا۔













لائیو ٹی وی