اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے انتخابات 2018 کے لیے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی پر 160 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

اس فہرست کے مطابق پارٹی کی جانب سے متعدد نشستوں پر آزمائشی امیدواروں کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی حوالے سے مختلف نئے چہروں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے روایتی گڑھ لاڑکانہ (این اے 200) اور لیاری ( این اے 246 ) سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شہید بینظیر آباد ( این اے 213 ) سے الیکشن لڑیں گے۔

قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے حتمی امیدوار

این اے 196 ( جیکب آباد ) سے میر اعجاز حسین جاکھرانی، این اے 197 ( کشمور) سے احسان مزاری، این اے 198 ( شکارپور 1 ) سے میر عابد بھایو، این اے 199 ( شکارپور 2 ) سے ذوالفقار کماریو، این اے 200 (لاڑکانہ 1 ) سے بلاول بھٹو زرداری، این اے 201 ( لاڑکانہ 2 ) سے خورشید جونیجو، این اے 204 ( گھوٹکی 1 ) سے سردار خالد خان، این اے 205 ( گھوٹکی 2 )سے احسان اللہ سندرانی، این اے 206 ( سکھر 1 ) سے سید خورشید احمد شاہ، این اے 207 ( سکھر 2 ) سے نعمان اسلام الدین شیخ، این اے 211 ( نوشہرو فروز 1 ) سے سید ابرار علی شاہ، این اے 212 ( نوشہرو فیروز 2 ) ذوالفقار علی بیہن، این اے 213 (شہید بینظیر آباد 1) آصف علی زرداری، این اے 214( شہید بینظیر آباد 2) سے سید غلام مصطفیٰ شاہ، این اے 218 ( میر پور خاص 1) سے پیر حسن علی شاہ، این اے 219 ( میر پور خاص 2) میر منور علی تالپور، این اے 220 ( عمر کوٹ ) سے نواب یوسف تالپور، این اے 221 (تھرپرکار 1) سے پیر نور محمد شاہ جیلانی، این اے 223 ( مٹیاری) سے مخدوم جمیل الزمان، این اے 224 ( ٹنڈو اللہ یار ) سے ذوالفقار ستار باچانی، این اے 225 ( حیدرآباد 1) سے سید حسین طارق جاموت، این اے 226 ( حیدرآباد 2) سے علی محمد سہتو، این اے 227 ( حیدرآباد 3) سے ڈاکٹر عرفان گل مگسی، این اے 228 ( ٹندو محمد خان ) سے سید نوید قمر، این اے 229 ( بدین ایک ) سے میرغلام علی تالپور، این اے 230 ( بدین 2) سے حاجی رسول بخش چانڈیو، این اے 231 ( سجاول ) سے سید ایاز علی شاہ شیرازی، این اے 232 ( ٹھٹھہ ) سے شمس النسا میمن، این اے 233 ( جمشورو ) سے سکندر راہوپوتو، این اے 234 ( دادو 1 ) سے عمران ظفر لاغاری،این اے 235 ( دادو2 ) سے سردار رفیق احمد خان جمالی، این اے 236 ( ملیر 1) جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 237 ( ملیر 2) سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 238 ( ملیر 3) سے آغا رفیع اللہ، این اے 239 ( کورنگی کراچی 1) سے سید عمران حیدر عابدی، این اے 240 ( کورنگی کراچی 2 ) سے شیخ محمد فیروز، این اے 241 (کورنگی کراچی 2 ) معظم علی قریشی، این اے 242 ( کراچی شرقی 1) سے اقبال سندھ، این اے 243 ( کراچی شرقی 2 ) سے شیلا رضا، این اے 244 ( کراچی شرقی 3) سے اسد عالم نیازی، این اے 245 ( کراچی شرقی 4 ) سے فرخ نیاز تنولی، این اے 246 ( کراچی جنوبی 1) سے بلاول بھٹو زرداری، این اے 247 ( کراچی جنوبی 2) سے عبدالعزیز میمن، این اے 248 ( کراچی غربی 1) سے عبدالقادر پٹیل، این اے 249 ( کراچی غربی 2 ) سے قادر خان مندوخیل، این اے 250 ( کراچی غربی 3 ) علی احمد، این اے 251 ( کراچی غربی 4) حاجی محمد جمیل ضیاء، این اے 253 ( کراچی وسطی 1) سے امجد اللہ خان، این اے 254 (کراچی وسطی 2) سے دانش ترابی، این اے 255 ( کراچی وسطی 3( سے ظفر صدیقی اور این اے 256 (کراچی وسطی 4) سے ساجد حسن شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی کی نشستوں کیلئے حتمی امیدوار

پی ایس 1 ( جیکب آباد 1) سے میر اورنگزیب پنہاور، پی ایس 2 ( جیکب آباد 2 ) سے ڈاکٹر سہراب خان سرکی، پی ایس 3 ( جیکب آباد 3) سے میر ممتاز جاکھرانی، پی ایس 4 ( کشمور 1)، حاجی عبدالرؤف کھوسو، پی ایس 5 (کشمور 2) سردار غلام عابد سندھرانی، پی ایس 6 ( کشمور 3) سے میر شبیر بجارانی، پی ایس 7 ( شکار پور 1 ) امتیاز شیخ، پی ایس 8 (شکارپور 2) سے موئن الدین پاہور، پی ایس 9 ( شکارپور 3 ) سے آغا سراج درانی، پی ایس 10 ( لاڑکانہ 1 ) سے فریال تالپور، پی ایس 11 ( لاڑکانہ 2 ) سے نثار کھوڑو، پی ایس 12 (لاڑکانہ 3 ) سے سہیل سیال، پی ایس 13 ( لاڑکانہ 4 ) سردار حزب اللہ بھگیو، پی ایس 18 ( گھوٹکی 1) سے جام مہتاب حسین ڈہر، پی ایس 19 ( گھوٹکی 2) سے عبدالباری پتافی، پی ایس 20 ( گھوٹکی 3 ) سے سردار محمد بخش مہر ، پی ایس 21 (گھوٹکی 4 ) علی نواز خان مہر، پی ایس 22 ( سکھر 1) سے جام اکرام دھاریجو، پی ای 23 ( سکھر 2 ) سے سید اویس قادر شاہ، پی ایس 24 ( سکھر 3 ) سے سید فرخ شاہ، پی ایس 25 ( سکھر 4 ) سے سید ناصر حسین شاہ، پی ایس 33 ( نوشہرو فیروز 1 ) سرفراز حسین شاہ، پی ایس 34 (نوشہرو فیروز 2 ) سید مراد علی شاہ، پی ایس 35 (نوشہرو فیروز 3 ) ممتاز علی چانڈیو، پی ایس 36 ( نوشہرو فیروز 4 ) ضیاء حسین لنجر، پی ایس 37 ( شہید بیظیر آباد 1 ) عذرا فضل پیچوہو، پی ایس 38 ( شہید بیظیر آباد 2 ) سے طارق مسعود آرائیں، پی ایس 39 ( شہید بیظیر آباد 3) سے غلام قادر چانڈیو، پی ایس 40 ( شہید بیظیر آباد 4 ) سردار خان محمد داہری، پی ایس 47 ( میرپورخاص 1 ) سے ہری رام، پی ایس 48 ( میرپور خاص 2) سے سید ذوالفقار علی شاہ، پی ایس 49 ( میرپور خاص 3 ) سے نور احمد بھرگری، پی ایس 50 ( میرپور خاص 4 ) سے میر حاجی حیات خان تالپور، پی ایس 51 ( عمر کوٹ 1 ) سے سید سردار علی شاہ، پی ایس 52 ( عمرکوٹ 2) سے سید علی مردان شاہ، پی ایس 53 (عمر کوٹ 3) نواب محمد تیمور تالپور، پی ایس 54 ( تھرپارکر 1) سے دوست محمد راحمون، پی ایس 55 ( تھرپارکر 2 ) سے قاسم سومرو، پی ایس 58 (مٹیاری 1 ) سے مخدوم محبوب الزمان، پی ایس 59 ( مٹیاری 2 ) سے ڈاکٹر مخدوم رفیق الزمان، پی ایس 60 ( ٹندو اللہ یار 1 ) سے سید ضیاء عباس شاہ، پی ایس 61 (ٹندو اللہ یار 2 ) سے امداد پتافی، پی ایس 62 ( حیدر آباد 1 ) سے جام خان شورو، پی ایس 63 ( حیدرآباد 2 ) سے شرجیل انعام میمن، پی ایس 64 ( حیدر آباد 3 ) سے عبدالجبار خان خان، پی ایس 65 ( حیدرآباد 4) سے سلیم آرائیں، پی ایس 66 ( حیدرآباد 5 ) سے مختار احمد دھامراہ، پی ایس 67 ( حیدرآباد 6 ) سے محمد صغیر قریشی، پی ایس 68 ( ٹندو محمد خان 1) سے سید اعجاز حسین شاہ بخاری، پی ایس 69 ( ٹنڈو محمد خان 2 ) سے عبدالکریم سومرو، پی ایس 70 ( بدین 1 ) سے بشیر احمد ہالیپوتو، پی ایس 71 ( بدین 2 ) سے میر اللہ بخش تالپور، پی ایس 72 ( بدین 3 ) سے سید علی بخش شاہ، پی ایس 73 ( بدین 4 ) سے تاج محمد ملاح، پی ایس 74 ( بدین 5 ) سے اسماعیل راہو، پی ایس 75 ( سجاول 1 ) سے شاہ حسین شاہ شیرازی، پی ایس 76 ( سجاول 2 ) سے محمد علی ملکانی، پی ایس 77 ( ٹھٹھہ 1) سے ریاض حسین شیرازی، پی ایس 78 (ٹھٹھہ 2 ) سے حاجی علی حسن زرداری، پی ایس 79 ( ٹھٹھہ 3) سے جام بجار خان جوکھیو، پی ایس 80 ( جامشورو 1 ) سے سید مراد علی شاہ، پی ایس 81 (جامشورو 2 ) سے گیانچند اسرانی، پی ایس 82 ( جامشورو 3) ملک اسد سکندر، پی ایس 83 ( دادو 1 ) عبدالعزیز جونیجو، پی ایس 84 ( دادو 2 ) سے فیاض علی بٹ، پی ایس 85 ( دادو 3 ) سے پیر مجیب الحق، پی ایس 86 ( دادو 4 ) سے پیر سید غلام شاہ جیلانی، پی ایس 87 ( ملیر 1 ) سے محمد ساجد جوکھیو، پی اسی 88 ( ملیر 2) سے غلام مرتضیٰ بلوچ، پی ایس 89 ( ملیر 3 ) سے سلیم بلوچ، پی ایس 90 ( ملیر 4 ) راجا رزاق، پی اسی 91 ( ملیر 5) سے محمود عالم جاموت، پی ایس 92 ( کورنگی کراچی 1 ) سے رحمٰن وحید باجوہ، پی ایس 93 ( کورنگی کراچی 2 ) سے انجم نذیر، پی ایس 98 ( کورنگی 7) سے محمد ہارون خان خٹک، پی ایس 94 ( کورنگی کراچی 3 ) سے گل رانا، پی ایس 95 ( کورنگی کراچی 4) سے رافیہ عباسی، پی ایس 96 ( کورنگی کراچی 5) سے اسد مجاہد، پی ایس 97 ( کورنگی کراچی 6 ) سے نعیم شیخ، پی ایس 99 (کراچی شرقی 1) سے لالا رحیم، پی ایس 100 ( کراچی شرقی 2 ) سے تاج محمد وسان، پی ایس 101 ( کراچی شرقی 3 ) سے ایوب کھوسو، پی ایس 102 ( کراچی شرقی 4 ) سے ریاض بلوچ، پی ایس 103 ( کراچی شرقی 5 ) سے شہزاد میمن، پی ایس 104 ( کراچی شرقی 6 ) سے سعید غنی، پی ایس 105 ( کراچی شرقی 7 ) سے ذوالفقار قائم خانی، پی ایس 106 ( کراچی شرقی 8 ) سے شہزاد ناتھا، پی ایس 107 ( کراچی جنوبی 1 ) سے جاوید ناگوری، پی ایس 108 ( کراچی جنوبی 2 ) سے حاجی عبدالمجید بلوچ، پی ایس 109 ( کراچی جنوبی 3 ) سے عبدالرشید نورانی، پی ایس 110 (کراچی جنوبی 4) سے سید نجمی عالم، پی ایس 111 ( کراچی جنوبی 5 ) سے مرتضیٰ وہاب، پی ایس 112 (کراچی غربی 1) سے لیاقت علی عسکنی، پی ایس 113 ( کراچی غربی 2 ) سے ہمایوں خان، پی ایس 115 ( کراچی غربی 4) سے کے ایس مجاہد بلوچ، پی ایس 116 ( کراچی غربی 5 ) سے گل فاروق آفریدی، پی ایس 114 ( کراچی غربی 3 ) سے میر طالب بروہی، پی ایس 120 ( کراچی غربی 9 ) سے نسیب الرحمٰن، پی ایس 117 ( کراچی غربی 6 ) سے وسیم اختر، پی ایس 118 ( کراچی غربی 7 ) سے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، پی ایس 119 ( کراچی غربی 8 ) سے آغا ظاہر شاہ، پی ایس 123 ( کراچی وسطی 1 ) سے فیصل شیخ، پی ایس 124 ( کراچی وسطی 2 ) سے شمیم ممتاز، پی ایس 125( کراچی سینٹرل 3 ) سے ادریس عبداللہ، پی ایس 126 ( کراچی وسطی 4 ) سے جواد جیلانی، پی ایس 124 ( کراچی وسطی 5 ) سے ناز بلوچ، پی ایس 128 ( کراچی وسطی 6 ) سے عارف حسین قریشی، پی ایس 129 ( کراچی وسطی 7 ) سے دل محمد خان اور پی اسی 130 ( کراچی وسطی 8 ) سے شاہد حسین شامل ہیں۔


یہ خبر 11 جون 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

riz.rizwanali Jun 11, 2018 05:14pm
sab sardar, pir, mir and wadery,,