مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری نے پارٹی قیادت پر گرج برسنے کے بعد اب آزاد گروپ بنانے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا۔

ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ ’میں اس وقت کوئی آزاد گروپ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن عام انتخابات کے بعد آزاد گروپ بناؤں گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’لوگ اس حوالے سے مجھ سے رابطے میں ہیں، میں نے ان سے کہہ دیا ہے کہ بہت مشکل اور کٹھن سفر ہے اور میں نے پرویز مشرف کے دور میں یہ سفر طے کیا ہے، اس لیے وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔‘

مسلم لیگ کے ایک اور ناراض سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے ساتھ شامل ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’چوہدری نثار میرے بڑے بھائی اور قابل احترام ہیں، میرا ان سے تعلق سیاست سے بھی پہلے کا ہے اور میں ان کی صف میں بلکل شامل ہوسکتا ہوں، لیکن میرا ان سے بھی اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔‘

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

متعلقہ خبر:

حمزہ شہباز شریف کے جوتے پالش نہیں کر سکتا، زعیم قادری

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں