• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Election 2018

مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف درخواست خارج

شائع June 23, 2018 اپ ڈیٹ June 23, 2018 03:33pm

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اقتدار حیدر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 2 نام اور 2 شناختی کارڈ استعمال کر رہی ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مریم نواز اپنی اسی غلط بیانی کی وجہ سے آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتیں لہٰذا ان کے کاغذاتِ نامزدگی کی کو مسترد کیا جائے۔

خبر کی تفصیل پڑھیں:

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026