لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اقتدار حیدر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 2 نام اور 2 شناختی کارڈ استعمال کر رہی ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مریم نواز اپنی اسی غلط بیانی کی وجہ سے آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتیں لہٰذا ان کے کاغذاتِ نامزدگی کی کو مسترد کیا جائے۔

اقتدار حیدر کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز نے آئندہ انتخابات کے لیے پی پی 173 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جو ریٹرننگ افسر نے حقائق کو نظر انداز کرکے منظور کیے۔

جسٹس طارق سلیم کی جانب سے دلال سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ دیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں