• KHI: Clear 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.2°C
  • KHI: Clear 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.2°C
Live Election 2018

آپ نے کیا کیا ہے، کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہیں؟ ووٹر کا عارف علوی سے سوال

شائع June 30, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو اس وقت انتہائی دلچسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ الیکشن 2018 کے لیے جاری انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے حلقے میں پہنچے اور شہریوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عارف علوی، پی ٹی آئی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کررہے تھے کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھے جانتے ہیں؟‘

عارف علوی نے کہا کہ جی ہاں میں آپ کو جانتا ہوں لیکن اس شخص نے دوبارہ سوال دھرایا کہ ’کیا آپ مجھے جانتے ہیں؟‘

اس موقع پر عارف علوی نے سوال کرنے والے شخص کا سامنا کرنے سے گریز کیا اور وہاں سے جانے کی کوشش کی جس پر مذکورہ شخص نے عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے کیا کیا ہے؟ کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو؟‘

جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی وہاں سے روانہ ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025