—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگرچہ 2014 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک تھرلر فلم ’ایک ولن‘ کے سیکوئل کی کاسٹ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ اس بار بھی رومانٹک ولن کا کردار ممکنہ طور پر سدھارتھ ملہوترا ہی نبھاتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کی جگہ عاشقی 2 سے شہرت حاصل کرنے والے ادیتیا رائے کپور بھی لے سکتے ہیں۔

لیکن اس فلم کے سیکوئل کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اسے مشترکہ طور پر پروڈیوسر ایکتا کپور اور کرن جوہر پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ادیتیا رائے کپور رومانٹک ولن بنیں گے؟

پہلی فلم کو صرف پروڈیوسر ایکتا کپور نے ہی پیش کیا تھا، تاہم اب اسے کرن جوہر بھی پروڈیوس کریں گے۔

پہلی فلم میں رتیش دیش مکھ منفی کردار میں ںظر آئے تھے—اسکرین شاٹ
پہلی فلم میں رتیش دیش مکھ منفی کردار میں ںظر آئے تھے—اسکرین شاٹ

ایسٹرین آئی کی رپورٹ کے مطابق کرن جوہر اور ایکتا کپور گزشتہ 2 دہائیوں سے فلم و ڈرامہ پروڈکشن میں کام کر رہے ہیں، تاہم وہ پہلی بار مشترکہ طور پر کسی منصوبے پر کام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ’ایک ولن‘ کا سیکوئل بنانے کے لیے ایکتا کپور کی کمپنی ’بالاجی موشن پکچرز‘ اور کرن جوہر کی ’دھرما پروڈکشن‘ کمپنی میں معاہدہ بھی طے پاگیا۔

دونوں کمپنیوں میں فلم کی پروڈکشن کے حوالے سے معاہدہ طے پاجانے کے بعد اب اس بات کا خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی فلم کی مرکزی کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار کون نبھاتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: کون بنے گا رومانٹک ولن؟ سدھارتھ ملہوترا یا ادیتیا کپور

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس بار فلم میں نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے پرینیتی چوپڑا اورکریٹی سونن کا نام لیا جا رہا ہے۔

پہلی فلم میں شردھا کپور اور سدرھارتھ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
پہلی فلم میں شردھا کپور اور سدرھارتھ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

اطلاعات ہیں کہ ’ایک ولن 2‘ کا اسکرپٹ لکھنے کا کام جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شردھا کپور, کمال راشد خان اور آمنہ شریف اور رتیش دیش مکھ نظر آئے تھے۔

فلم میں سدھارتھ ملہوترا نے ولن کا کردار ادا کیا تھا، جو بعد ازاں پیار ہونے کے بعد اچھے انسان بن جاتے ہیں۔

رتیش دیش مکھ فلم میں منفی انداز میں نظر آئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں