نیمار کا شاندار کھیل، برازیل کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
فٹبال ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں نیمار جونیئر کے شاندار کھیل کی بدولت برازیل نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سمارا میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں پری کوارٹر فائنل میچ کے پہلے ہاف کے ابتدائی 25 منٹ میکسکو کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برازیل کو مکمل دباؤ میں رکھا۔
میچ کے ابتدائی حصے میں میکسکو کے عمدہ کھیل کے سبب برازیل کی ٹیم بمشکل ہی کوئی اچھی موو بنانے میں کامیاب رہی جبکہ میکسکو کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔
پہلے ہاف کے آخری حصے میں برازیل کی ٹیم نے میکسکو کو دباؤ میں لینا شروع کیا لیکن متعدد حملوں کے باوجود بھی دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی برازیل نے جارحانہ کھیل سے اپنے عزائم ظاہر کردیے اور کھیل کے 51ویں منٹ میں نیمار جونیئر نے عمدہ موو بنا کر ولین کو پاس دیا اور ان کے کراس پر نیمار نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
میکسکو کی ٹیم نے اس کے بعد گول کرنے کی متعدد کوششیں کی اور انہیں مقابلہ برابر کرنے کے چند نادر مواقع بھی ملے لیکن وہ ان سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔
Key stats:
— FIFA World Cup 🏆 (@FIFAWorldCup) July 2, 2018
👉 #MEX have been knocked out in the Round of 16 at each of the last seven World Cups
👉 #BRA have now kept 19 clean sheets in 25 international matches under their current head coach Tite#BRAMEX pic.twitter.com/bT3HVglR7h
میکسکو کے گول کیپر گوئلرمو اوچاؤ نے میچ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے برازیل کے حملوں اور کئی یقینی گولوں کو بچایا لیکن دفاعی کھلاڑیوں کے ناقص کھیل کے سبب وہ اپنی ٹیم کو ایک اور گول سے نہ بچا سکے۔
کھیل کے 88ویں منٹ میں نیمار جونیئر نے ایک اور شاندار موو بناتے ہوئے فرمینو کو کراس دیا جنہوں نے گیند کو گول میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کرنے کے ساتھ ساتھ برازیل کی اگلے راؤنڈ میں رسائی پر مہر ثبت کردی۔
🗣 | We caught up with the @Budweiser #ManoftheMatch for #BRAMEX, @neymarjr! #BRA pic.twitter.com/rD3Ed1P0IB
— FIFA World Cup 🏆 (@FIFAWorldCup) July 2, 2018
برازیل نے میچ میں 0-2 سے فتح حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ میکسکو کا عالمی کپ میں سفر تمام ہوا۔













لائیو ٹی وی