اسکارلٹ جانسن فلم میں مرد بنیں گی

07 جولائ 2018
فلم کو آئندہ برس کے وسط تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: ورائٹی
فلم کو آئندہ برس کے وسط تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: ورائٹی

ہولی وڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن جنہوں نے ’اوینجر: انفنٹی وار، تھور: ریگنورک، کیپٹن امریکا: سول وار، آئرن مین، گڈ ویمن اور گھوسٹ ورلڈ‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے وہ جلد ہی ایک فلم میں مرد کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ 33 سالہ اسکارلٹ جانسن فلم میں ایک مکمل مرد کے بجائے ٹرانس مین کا کردار ادا کریں گی۔

یعنی اداکارہ فلم میں ایک ایسے مرد کا کردار ادا کریں گی جو پیدائشی طور پر ایک عورت ہوتا ہے، تاہم بعد میں وہ مرد بن جاتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے فلم میں ایسا کردار ادا کرنے کے اعلان کے بعد انہیں فلمی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیوں کہ بعض افراد کا خیال ہے کہ اس طرح کے کردا ادا کرنے کے لیے اسی ہی صنف کے لوگ موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آنے والی فلم میں ٹرانس مین کا کردار نبھانے کے اعلان کے بعد اسکارلٹ جانسن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

—فوٹو: اسکارلٹ جانسن بلاگر
—فوٹو: اسکارلٹ جانسن بلاگر

اداکارہ کے اس اعلان کے بعد خاص طور پر ان پر ٹرانس جینڈر افراد اور اداکاروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور اداکار ان سے نالاں ہیں۔

اسکارلٹ جانسن پر یہ تنقید گزشتہ مہینے اس وقت ہی شروع ہوگئی تھی، جب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ’رب اینڈ ٹگ‘ نامی فلم میں منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلم میں طوائفوں کے ایسے گرو کا کردار نبھائیں گی جو پیدا تو خاتون بن کر ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اس نے ٹرانس مین کے حوالے سے اپنی شناخت بنالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکارلٹ جانسن کے کس سے’عارضی تعلقات‘؟

فلم کی کہانی ٹیکس گل نامی ٹرانس مین کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 1970 کی دہائی میں امریکا بھر میں مساج پارلر کے کاروبار کھڑا کیا، ساتھ ہی ان کے پارلر میں جسم فروشی کا کام بھی ہوتا رہا۔

ٹیکس گل خواتین کا لباس پہننے سمیت میک اپ بھی کرتے تھے، تاہم وہ خود کو مسٹر گل کہلاتے تھے اور انہیں ایک ٹرانس مین کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔

اب ٹیکس گل کا کردار اداکارہ اسکارلٹ جانسن نبھاتی نظر آئیں گی۔

—فوٹو: اسکارلٹ جانسن بلاگر
—فوٹو: اسکارلٹ جانسن بلاگر

اس فلم کی کہانی حقیقی واقعے سے لی گئی ہے، جب کہ اسکارلٹ جانسن اس فلم کی شریک پروڈیوسر بھی بنیں گی۔

اس فلم کی ہدایات رپرٹ سینڈرس دیں گے، جب کہ جلد ہی فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کل فلم کو 2016 کے وسط تک ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 33 سالہ اسکارلٹ جانسن نے اداکاری کی شروعات 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’نارتھ‘ سے کی، تاہم انہیں شہرت 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فال‘ اور 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم الون 3‘ سے ملی۔

اب تک وہ 80 کے لگ بھگ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے کئی فلموں کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

ان کی ریلیز ہونے والی آخری فلم ’اوینجر: انفنٹی وار‘ تھی، جس نے دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے۔

—فوٹو: اسکارلٹ جانسن بلاگر
—فوٹو: اسکارلٹ جانسن بلاگر

تبصرے (0) بند ہیں