ٹوکیو: جاپان میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ 20 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جاپان کے مغربی علاقے طوفانی بارشوں سے شدید متاثر ہوئے جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتیں سب سے زیادہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 49 تک ہو سکتی ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ ’لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق معلومات جمع کی جار ہی ہیں‘۔

دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم شینزو ابی نے خبردار کیا ہے کہ ’بارشوں کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہے‘ اور انتظامیہ کو حکم دیا کہ متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں‘۔

میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلاب سے اسٹریٹ لائٹس بھی متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں: موسمی تبدیلیوں سے پاکستان کو لاحق خطرات

حکام نے شدید موسم کی وارننگ جاری کردی ہے جس کے باعث مغربی جاپان میں ہزاروں لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔

دوسری جانب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بے شمار خاندان اپنے گھروں میں پھنس کر رہ گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں