اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمومی طور پر انتخابی عمل کے دوران اور خاص کر ووٹوں کی گنتی کے دوران مکمل غیر جانب داری کا مظاہرہ کریں، اور کسی بھی صورت میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت میں کوئی کام نہ کریں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار کوئی بھی صورتحال پیش آنے کی صورت میں قانون پرعملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ووٹرز اور پولنگ اسٹاف سے خوش اخلاقی اور تحمل کا برتاؤ کریں ۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ووٹر سے شناختی دستاویز یا ووٹنگ کی پرچی طلب نہیں کریں کیوں کہ یہ پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ہے۔

اس کے ساتھ وہ ایسا کوئی بھی عمل نہیں کرسکتے جو پولنگ اسٹاف کی ذمہ داری ہو یا جس سے ان کے جانب دار ہونے کا تاثر قائم ہو۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو بیلٹ پیپر، ٹھپے، سرکاری مہر، انتخابی فہرست اور بیلٹ باکسز سمیت کوئی بھی انتخابی مواد لے جانے کی اجازت نہیں

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں:

سیکیورٹی اہلکاروں کو پہلی مرتبہ انتخابی نتائج کی ترسیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں