الیکشن کمیشن نے گجرانوالہ پی پی 53 سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابی پوسٹر پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر نااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمیشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس سماعت کی۔

چوہدری ناصر چیمہ کے وکیل نے کہا کہ پوسٹر پر آرمی چیف اور چیف جسٹس تصاویر کو ایڈیٹ کیا گیا، یہ میرے موکل کے الیکشن مہم سے متعلق پوسٹر نہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد یہ پوسٹر ان کے حق میں لگایا گیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت پر ناصر چیمہ نے کہا تھا کہ الیکشن شیڈول سے پہلے پوسٹر چھاپہ گیا تھا، کیا فوج اور عدلیہ کو آپ کی ہمدردی کی ضرورت ہے؟

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ناصر چیمہ کو پی پی 53 سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں