سینیٹ ارکان نے امیدواروں کی سیکیورٹی انتطامات سے متعلق جواب کو مسترد کرتے ہوئے نگراں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وقت سے قبل ہی انتخابات میں دھاندلی ہوچکی۔

سینیٹ اجلاس کو صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد اور سیکیورٹی انتطامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے ایوان کو بتایا کہ جن سیاسی رہنماؤں کے لیے سیکیورٹی خطرات موصول ہوئے ان میں ہارون بلور کا نام شامل نہیں تھا، البتہ اس وقت بھی سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی کے خطرات ہیں اور نیکٹا کے ذریعے ان تمام رہنماؤں کو ان خطرات سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

نگراں وزیر قانون نے بتایا کہ حکومت صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کرے گی اور انتخابات کے بعد نگراں حکومت کی محنت کا سب کو احساس ہوگا۔

ارکان سینیٹ نے سیکیورٹی انتطامات سے متعلق جواب مسترد کرتے ہوئے نگراں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وقت سے قبل ہی انتخابات میں دھاندلی ہوچکی ہے جبکہ وہ الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کو اس دھاندلی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں:

تبصرے (0) بند ہیں