• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات، 2 ہلاک متعدد زخمی

شائع July 25, 2018 اپ ڈیٹ July 26, 2018

پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں صوبائی اسمبلی کی نشست 47 میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے بعد فائرنگ شرو ع ہوگئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، علاوہ ازیں فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے ہیں اور حالات انتہائی کشیدہ بتائے جارہے ہیں۔

راجن پور میں تصادم

صوبہ پنجاب کے علاقے راجن پور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک، دوسرے کے خلاف آزادانہ ڈنڈوں کا استعمال کیا۔

امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

لاڑکانہ میں پولنگ اسٹیشن پر کریکر حملہ

صوبہ سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں پولنگ اسٹیشن شاہ محمد پرائمری اسکول کے باہر کریکر حملے میں 4 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے کیمپ پر کریکر حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نصیرآباد میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ

صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں روپاشاخ اکبرپولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر خود کش بم دھماکے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سانگھڑ میں سیاسی جماعتوں کے مابین جھگڑا

سانگھڑ کے علاقے خیرپور میں خاتون کو پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روکنے پر 2 سیاسی جماعتوں کے مابین جھگڑے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولنگ اسٹیشن یامین ہنجگورج میں خاتون کو تکنیکی بنیاد پر پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روکا گیا تھا جس پر 2 سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا۔

خانیوال میں ایک شخص جاں بحق

خانیوال کے حلقہ این اے 153 کے پولنگ اسٹیشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 2 گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگا۔

پشاور میں خواتین کارکنان لڑ پڑیں

پشاور کے علاقے زریاب کالونی میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکن آپس میں لڑ پڑیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کی خواتین کارکن کا جھگڑا پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا۔

دادو میں سیاسی جماعت کے کارکنان زخمی

دادو میں انتخابی حلقے پی ایس 84 میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ فائرنگ کرنے والے سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جعفر آباد میں تصادم

جعفر آباد میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں میں تصادم سے 15 افراد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بھٹی نامی محلے میں قائم پولنگ اسٹیشن میں دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

کوہستان میں تصادم سے 7 زخمی

کوہستان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 11 جیجال نامی علاقے میں آزاد امیدواروں کے مابین تصادم سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ افراتفریح اور ہنگامہ آرائی کے بعد انتخابی عمل جزوی طور پر رک گیا لیکن زخمیوں کو مقامی اسپتال منقتل کردیا گیا

بدین میں پولنگ کا عمل تعطل کا شکار

بدین کے علاقے گولارچی کے قریب پیپلز پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے کارکنوں میں تصادم کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

دونوں جماعتوں کے حامیوں اور کارکنان کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

گھوٹکی میں تصادم

گھوٹکی میں پولنگ اسٹیشن غلام حسین میانی کے باہر پی پی پی اور پی ٹی آئی کے حامیوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کے درمیان صلح کرائی تاہم پولنگ آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

شکار پور میں دستی بم حملہ

علاوہ ازیں شکارپور کے علاقے مدیجی میں پولنگ اسٹیشن نمبر 9 اور 10 کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولنگ اسٹیشن، جو اسکول میں قائم تھا، اس کا گیٹ ٹوٹ گیا۔

راولپنڈی میں جھگڑا

راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹیلائٹ ٹاؤن کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے لاتھوں اور مکوں کا آزادانہ استمال کیا گیا۔

اس موقع پر تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو طلب کیا گیا، تاہم جھگڑے سے ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والی خواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024