جب آنے والی نسلیں پوچھیں گی آپ نے 2018 میں کیا کردار ادا کیا؟

25 جولائ 2018
بزرگ شہری لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انگوٹھے کا نشان دکھاتے ہوئے—فوٹو: اے پی
بزرگ شہری لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انگوٹھے کا نشان دکھاتے ہوئے—فوٹو: اے پی

ملک میں گیارہویں عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔

انتخابات سے ایک دن قبل ہی اعلیٰ شخصیات نے لوگوں کو گھر سے نکل کر ووٹ کاسٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغام جاری کیے۔

ان شخصیات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلین ںژاد اہلیہ شنیرا اکرام بھی تھیں۔

شنیرا اکرام نے عام انتخابات سے ایک دن قبل ٹوئٹر پر متعدد پیغامات میں عوام کو 25 جولائی کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کہا، ساتھ ہی انہوں نے کچھ ٹوئیٹس میں عوام کو ووٹ کی اہمیت کا بھی احساس دلایا۔

تاہم انہیں عوام کو ووٹ کی قیمت اور اس کی اہمیت کا احساس دلانا اس وقت مہنگا پڑ گیا، جب انہوں نے ٹوئیٹ میں ایک لفظ لکھتے ہوئے معمولی غلطی کردی۔

شنیرا اکرام نے ایک سوالیہ ٹوئیٹ کی کہ اگر کسی شخص سے ان کی آنے والی نسلیں یعنی پوتے اور نواسے اگر پوچھیں گیں کہ انہوں نے 2018 کے انتخابات میں کیا کردار ادا کیا تو وہ انہیں کیا جواب دیں گے؟

شنیرا اکرام نے یہ ٹوئیٹ انگریزی میں کی اور انہوں نے ‘کردار’ کے متبادل انگریزی لفظ ‘ Role’ کے بجائے‘Roll ’ لکھ دیا، جس کے اردو میں معنیٰ کردار نہیں ہوتے۔

شنیرا اکرام کی اسی ٹوئیٹ پر لوگوں نے انہیں دلچسپ جوابات دیے۔

کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ انہیں ‘ Role’ اور‘Roll ’ میں فرق کا پتہ نہیں اور وہ انتخابات اور ووٹ کی اہمیت پر بات کر رہی ہیں۔

تاہم کچھ صارفین نے انہیں اچھا اور پیارا جواب دینے کے ساتھ انہیں یاد دلایا کہ ان کی ایک معمولی غلطی کی وجہ سے انہیں اس طرح کے جوابات نہیں دیے جاسکتے۔

کچھ افراد نے ان کی اس معمولی غلطی پر ان کے شوہر پر کرکٹ کیریئر کے دوران مبینہ کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے۔

بعد ازاں شنیرا اکرام کو اپنی غلطی کا احساس بھی ہوا اور انہوں نے معزرت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک لفظ کی غلطی اتنا بڑا معاملہ نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ان کے شوہر 25 جولائی کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں