• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
Live Election 2018

تحریک انصاف کا حکومت سازی کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ

شائع July 27, 2018

پاکستان تحریک اںصاف نے حکومت سازی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور حکومت سازی کیلئے بات چیت کی دعوت دی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رابطے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں متحدہ پاکستان اور تحریک انصاف کے رہنما آئندہ حکومت سازی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رپورٹ: فہد چوہدری

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025