’تخت‘: رنویر اور کرن کی ایک ساتھ پہلی فلم

رنویر سنگھ پہلی مرتبہ کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی فلم میں کام کریں گے —فوٹو/ فائل
رنویر سنگھ پہلی مرتبہ کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی فلم میں کام کریں گے —فوٹو/ فائل

کون ایک اچھی اور بڑی کاسٹ کے ساتھ بنائی جانے والی فلم نہیں دیکھنا چاہتا؟

بولی وڈ پروڈیوسر، ڈائیریکٹر اور اداکار کرن جوہر نے اپنی ہدایات میں بننے والی نئی فلم کا اعلان کردیا، جس کا ٹائٹل ’تخت‘ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرن جوہر نے آخری مرتبہ 2016 کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ہدایات دی تھی۔

کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ’تخت‘ کا پہلا پوسٹر ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

جبکہ اگلے ہی پوسٹر میں انہوں نے فلم کی مکمل کاسٹ کا بھی اعلان کردیا۔

فلم ’تخت‘ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، بھومی پڈنیکر، جھانوی کپور اور انیل کپور اہم کردار ادا کریں گے۔

پوسٹر کے ساتھ یہ بھی بتادیا گیا کہ جنگ اور پیار پر مبنی یہ فلم سال 2020 میں سامنے آئے گی۔

یاد رہے کہ یہ دھرما پروڈکشنز میں بننے والی دوسری فلم ہے جس میں رنویر سنگھ کام کریں گے، جبکہ رنویر اور کرینہ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

رنویر سنگھ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ کرینہ کپور ان کی بہن بنیں گی، اور عالیہ بھٹ رنویر کی ساتھی کے طور پر نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ کرن جوہر اتنی ہی بڑی اسٹار کاسٹ کے ساتھ ایک اور فلم ’کلنک‘ بنا رہے ہیں، جس میں ورون دھون، عالیہ بھٹ، سنجے دت، ادیتیا روئے کپور، سوناکشی سنہا اور مادھوری ڈکشٹ کام کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ’کلنک‘ 2019 میں ریلیز ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں