بھنڈی ایسی سبزی ہے جو لگ بھگ ہر موسم میں ہی دستیاب ہوتی ہے اور گوشت کے ساتھ پکائی جائے یا اس کے بغیر، مزیدار ہی ثابت ہوتی ہے۔

اسی طرح اس میں مصالحہ بھر کر بھی پکایا جاسکتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، جس کی وجہ اس میں موجود منرلز، وٹامنز اور فائبر کی موجودگی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید سبزی ہے؟

اس میں موجود فائبر ہاضمے کو مدد دیتا ہے، جبکہ پوٹاشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کو مستحکم کرتی ہے اور پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رکھ کر جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتی ہے۔

تاہم اس کو اکثر غذا کا حصہ بنانا بلڈ شوگر لیول کو ریگولیٹ کرنے اور ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

بھنڈی 2 قسم کے فائبر سے بھرپور سبزی ہے اور اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مثالی غذا سمجھی جاسکتی ہے۔

اس میں موجود فائبر شوگر کے سست اخراج کو یقینی بناتا ہے جبکہ انسولین کو حرکت میں لاتا ہے۔

بھنڈی کی جلد اور بیج بلڈ گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے محفوظ سبزی ہے۔

اس سے ہٹ کر بھی اس میں موجود انزائمے انسولین کی حساسیت بڑھاتے ہیں جبکہ لبلبے انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی پیداوار کو مستحکم رکھتے ہیں۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بھنڈی میں موجود اجزاء زیادہ چربی سے بھرپور غذا کھانے سے لاحق ہونے والے میٹابولک امراض کا خطرہ کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے بلڈگلوکوز کی سطح کم ہوتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں