• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

عمران خان کی دعوت پر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے

شائع August 17, 2018

پاکستان کے ممکنہ طور پر اگلے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگ سندھو بھی واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

لاہور آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت میں آنے والی تبدیلی بہت اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کوئی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ اپنے دوست کی دعوت پر آیا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو، سنیل گواسکر کو پاکستان آمد کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی حلف برداری، سدھو کا پاکستان آنے کا اعلان

تاہم کپل دیو اور سنیل گواسکر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی لیکن نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے اور تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

لاہور آمد کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کیا کہ کمزور کو کس طرح طاقتور بنایا جاتا ہے اور پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ کوئی بھی کھلاڑی یا کلاکار ہو وہ ملکوں کے درمیان فاصلے دور کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو جوڑتے ہیں اور محبت انسان کو بھگوان بنا سکتی ہے‘۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ میں یہاں محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں اور عمران خان کی خوشی میں شریک ہونے آیا ہوں لیکن مجھے افسوس ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس چلانے والے ہمارے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی آنجہانی ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024