• KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.1°C
  • ISB: Clear 25.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.1°C
  • ISB: Clear 25.7°C

انگلش وکٹ کیپر بیئراسٹو کی انگلی میں فریکچر

شائع اپ ڈیٹ
جونی بیئراسٹو انگلی کی انجری کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
جونی بیئراسٹو انگلی کی انجری کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ناٹنگھم: انگلش وکٹ کیپر جونی بیئراسٹو بھارت کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ناٹنگھم میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارتی اننگز کے 44ویں اوور میں بیئراسٹو وکٹوں کے پیچھے جیمز اینڈرسن کی گیند پکڑنے کی کوشش میں انگلی کی انجری میں مبتلا ہو گئے۔

انجری کی وجہ سے وکٹ کیپر کو فیلڈ چھوڑنا پڑی اور ان کا فوری طور پر ایکسرے کرایا گیا جس میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاہم انگلی میں فریکچر کے باوجود انگلش ٹیم حکام نے کہا ہے کہ بیئراسٹو دوسری اننگز میں بیٹنگ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026