• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.8°C
  • ISB: Cloudy 17.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.8°C
  • ISB: Cloudy 17.8°C

میرے بیٹے نے کبھی قوم کی دولت نہیں لوٹی، والدہ نواز شریف

شائع August 22, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے کبھی قوم کی دولت نہیں لوٹی، یہاں تک کہ جب وہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنے تھے تو وہ گھر کا بھیجا ہوا کھانا استعمال کرتے تھے۔

غیر ملکی ریڈیو چینل کو ایک انٹرویو میں شمیم بیگم کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نواز شریف کرپشن کے جھوٹے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ میں حیران ہوں کہ سب لوگ میرے بیٹے کہ خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا عدالتی فیصلے نے نواز شریف کو نئی زندگی دے دی؟

انہوں نے کہا کہ ’ان کے بیٹے نے نہ ہی کوئی کرپشن کی اور نہ عوام کے پیسوں کو لوٹا‘۔

سابق وزیر اعظم کی والدہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مرحوم والد میاں محمد شریف نے اپنے بیٹے کو کبھی سرکاری اخراجات سے کھانے تک کی اجازت نہیں دی اور جب بھی نواز شریف برسر اقتدار آئے تو ان کو ہرماہ خرچ کے لیے والدین کی جانب سے رقم دی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت

اپنے بیٹے نواز شریف اور بیمار بہو کلثوم نواز کے تعلقات کے حوالے شمیم بیگم کا کہنا تھا کہ دنوں کے درمیان بہترین تعلق قائم تھا اور دونوں کبھی کسی معاملے پر اعتراض نہیں کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’کلثوم نواز بہتر فرمانبردار ہیں جبکہ ان کے شوہر نواز شریف بھی ایک صاف ستھرے انسان ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025