اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دارالحکومت میں تمام ہاؤسنگ سوسائٹی کا فرانزک آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے نے سی ڈی اے سے تفتیش کاروں کے لیے جگہ فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پیراگون سوسائٹی کیس میں سعد رفیق، سلمان رفیق کو سمن جاری

متعلقہ ادارے سے 17 اگست 2018 کو جاری مراسلے میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شکیل درانی نے سی ڈی اے کے چیئرمین عشرت علی کو کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے اسلام آباد کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ کرے گی۔

ڈان کو موصول دستاویزات کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 مئی کو ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل کو حکم دیا تھا کہ تمام سرکاری اور سیکیورٹی اداروں کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے سی ڈی اے کو گزشتہ ہفتے مراسلہ موصول ہوا تھا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ’ایف آئی اے کی ٹیم کو 3 سے 4 ہفتوں کے لیے مناسب جگہ یا کمرے فراہم کیے جائیں اور فوکل پرسن بھی نامزد کیا جائے’۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں تقریباً 150 منظور اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں اور بیشتر سوسائٹیز میں سنگین بے قاعدگیوں کا امکان ہیں۔

مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: چیف انجینئر ایل ڈی اے سمیت 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

سوسائٹیز کے متعدد آپریٹرز نے مسجد، اسکول اور پارک کی اراضی کو بھی فروخت کیا اور سی ڈی اے نے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات اٹھانے سے گریزاں رہی۔

چند برس قبل سی ڈی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون اورانصاف کی ہدایت پر مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے انتظامی امور میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 108 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔

ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام سے 59 ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں جن میں متعدد کے پاس سی ڈی اے کی جانب سے فراہم کردہ این او سی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اراضی اسکینڈل کیس: نیب نے کراچی واٹر بورڈ کے سابق ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

ذرائع نے بتایا کہ 24 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پاس این او سی ہیں لیکن قانونی اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اراضی کی خرید و فروخت جاری ہے۔

اس ضمن میں جب سی ڈی اے کے ترجمان رانا فرحان سے رابطہ کیا تو انہوں نے سی ڈی اے کا موقف پیش کرنے کا وعدہ کیا لیکن کوئی رابطہ نہیں کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں