ٹیکسی سروس کریم نے اب اپنی ایپلیکیشن میں ڈلیوری سروس بھی لانچ کردی۔

اس سروس کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہوگا جو گھر بیٹھے کسی چیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانا چاہتے ہیں، یا ریسٹورنٹ سے کچھ منگوانا چاہتے ہوں۔

کریم سروس میں اب تک گو، گو پلس، بزنس کار، بائیک اور ’تیز‘ کے نام سے رکشہ سروس کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: کم پیسوں میں سفر کرنے کیلئے کریم کی بائیک سروس

اور اب کریم کی جانب سے عوام کو کم کرائے میں اپنا سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہچانے کی غرض سے یہ ڈلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

کریم کے مطابق یہ سروس رواں ماہ کراچی، لاہور اسلام آباد اور پشاور میں لانچ کی گئی، تاہم فی الحال یہ سروس کریم استعمال کرنے والے تمام صارفین میں سے صرف 5 فیصد کے لیے دستیاب ہے۔

جبکہ رواں سال کے آخر میں اس سروس کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کریم کا کراچی، لاہور میں ’تیز‘ رکشہ سروس کا آغاز

پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ صارف کریم ایپلیکیشن پر جاکر ’کار ٹائپ‘ میں ڈلیوری کے آپشن کا انتخاب کریں، جس کے بعد پک اپ لوکیشن میں وہ جگہ مینشن کریں جہاں سے سامان لینا ہوگا، جبکہ ڈراپ آف میں وہ جگہ بتائیں جہاں پر سامان پہنچانا ہے۔

خیال رہے کہ کریم کے علاوہ بائیکیا نامی سروس بھی کراچی میں طویل عرصے سے بائیک پر ڈلیوری کرنے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں