پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خود سے دستبرداری کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو بطور امیدوار نامزد کیے جانے کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے کیا گیا تھا اور مولانا فضل الرحمٰن بغیر تمام پارٹیوں سے مشاورت کے اس فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمٰن دستبردار ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں